رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کا احتجاج کا انوکھا انداز

کراچی میں متوقع مون سون کی بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود بھی سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی کا بروقت کام مکمل نہیں کیا جس کے باعث شہر میں اربن فلڈ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سماجی تنظیم فِکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے گجر نالے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تصویر لگا کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ فِکس اٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ ’وزیراعلی سندھ ادھر آئیں اور اپنی رین ایمرجنسی کے دعوؤں کو دیکھ لیں‘۔

کراچی شہر کی سڑکوں پر سیلاب کا خطرہ

سندھ حکومت کی نہ اہلی کی وجہ سے کراچی شہر کی سڑکوں پر سیلاب کا خطرہ۔۔۔۔#Fixit

Posted by Fixit on Sunday, July 5, 2020

عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ گجرنالے پر ابھی تک صفائی کے اقدامات نہیں کیے گئے، بارش سے3 روز پہلے مشینری حاصل کر کے صرف صفائی کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔

عالمگیر خان کے مطابق این ڈی ایم اے نے اربن فلڈ کی وارننگ جاری کی اس کے باوجود شہر کے 30 سے زائد نالوں کو نکاسی کے قابل نہیں بنایا گیا، ہم گزشتہ 4 سال سے نالوں کی صفائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے مزید کہا کہ لوگ کرونا سے کم جبکہ سندھ حکومت کی نااہلی سے زیادہ مریں گے، سندھ حکومت کے وزرا صرف فوٹو سیشن کیلئے نالوں کا دورہ کررہے ہیں۔

  • لعنت بھیجیں این ڈی ایم اے کے چیئرمین پر جو لوگوں ک سیل فون پر میسیجز بھیج رہا ہے ک لوگ اپنے علائقے اپنی گلیوں کی خود صفائی کریں بجاۓ متعلقہ اداروں سے مینیج  کراۓ

  • Jaha eske paidaish he jo nationality he waha ja ke safai karo pehle waha logo ko khana do .waha nh jate jisko dekho moo utha ke karachi ka jate phr bhata lete hai or side business khol dete he jaise esne kiya he .

  • Sindh Hukumat tu hay hee nakara, lanat ha inki zindagi pay, mgr Alamgir Sahab ye bataye aap kahan ghayab hain jb say kursi mili ha apki shakal ko yaras gaye hain hum apkay halkay k log!! Kahan gaya wo josh wo walwala jo seat milnay say pehlay dikhatay thay? Kya wo bhe sirf kursi hasil krnay k liyay sirf Photo Session tha… Hukumat may ho k agr kuch nahibkr saktay tu hum kis k paas jaye ab? Aap may aur pehlay walon may koi farq nahi… sb k sb sirf kursi k peechay atay ho! 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >