ڈاکٹر ظفر مرزا  بھی کرونا میں مبتلا، خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا بھی کرونا کا شکار ہوگئے،ڈاکٹر ظفر مرزا کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، انہوں نے ٹویٹ پر وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ظفر مرزا نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی معمولی علامات تھیں، ٹیسٹ کرانے پر مثبت آیا اور اب قرنطینہ میں جانے کے بعد احتیاطی تدابیر اپنا رہاہوں۔

ڈاکٹرظفر مرزا نے ٹویٹ میں اپیل کی کہ ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کی جائیں۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تمام ورکرز پر فخر ہے، بہتر کام کرتے رہیں۔

ملک میں کورونا سے مزید پچاس افراد چل بسے۔۔ تعداد چار ہزار سات سو باسٹھ ہوگئی۔۔ مزید تین ہزار تین سو چوالیس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔۔ ملک بھر میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ اکتیس ہزار چار سو چوہتر ہوچکی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >