بھارتی کھلاڑی میچ میں پٹائی کے بعد معافی مانگتے تھے، شاہد آفریدی کے انکشافات

بوم بوم آفریدی نے بھارتی کھلاڑیوں کی مختلف میچز میں تو خوب درگت بنائی یہ بات کو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے لیکن شاہد آفریدی نے ایک اور نئی بات بتادی۔۔ کہا بھارتی کھلاڑی میچ میں  پٹائی کے بعد معافیاں مانگتے رہتے تھے۔

کرک کاسٹ یوٹیوب چینل پرسابق کپتان شاہدآفریدی نے انکشاف کہا کہ پاکستان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی بہت پٹائی کی ہے،

اتنا مارا ہے کہ میچ کے بعد بھارتی  کھلاڑیوں نے معافی مانگی ہوئی ہیں،کہا ہمیشہ بھارت میں کرکٹ کھیل کر انجوائے کیا۔۔ آج بھی بھارت سے زیادہ پیارملنے کے اپنے بیان پرقائم ہوں۔۔

انہوں نےکہا کہ وہ بھارت اور آسٹریلیا جیسے مخالفین کے خلاف ہائی پریشر میچ کھیلنا پسند کرتے ہیں،ان ٹیموں سے مقابلوں میں آپ پر زیادہ دباؤہوتا ہے، یہ بڑی اور بہت ہی اچھی ٹیمیں ہیں، اس صورتحال میں  کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کا یادگار اننگ بھارت کیخلاف ایک سو اکتالیس رنز بنانا تھا۔ میں اس میچ میں نہیں بھیجا جارہا تھا لیکن وسیم بھائی اور چیف سلیکٹر نے میری سپورٹ کی، یہ مشکل ٹور تھا اور بہت اہم اننگ تھی۔

دو دہائیوں پر محیط کیریئر میں ، آفریدی نے 67 ون ڈے میچوں میں 1524 رنز بنائے اور بھارت کے خلاف آٹھ ٹیسٹ میچوں میں 709 رنز بنائے۔

  • Some people cannot grow and Afridi’s brain is still under developed. Even 17 year old are smarter than him. Sheikh chilli, you never performed against India in any important game, be it World Cups (especially 2011 semi final mey jo gaand kiya), T20 WC or anything except Asia cup group matches.

     

    It is a shame that chutiyas like Afridi give 3rd grade people like Guthum Ghambir & Sehwag to insult Pakistan. Proper ullo ka patha hai Afridi.

  • پاکستان میں لوگ کوئی نشہ کئے بغیر ہی ہائی رہتے ہیں۔پئے بغیر عقل و دانش سے عاری گفتگو کرنا ہمارے ہی لوگوں کا خاصہ ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >