24 نیوز کی نشریات کی بندش:لائیو ٹیلی کاسٹ میں اینکر جذباتی ہو گئی

پیمرا کی جانب سے لائسنس کیٹگری پر اعتراض کے بعد 24 نیوز کی بندش کا حکم جاری کر دیا گیا۔

24 نیوز کی بندش پر لائیو ٹیلی کاسٹ کے دوران اینکر جذباتی ہو گئی، نشریات روک دی گئیں

سنٹرل میڈیا نیٹ ورک کے نام پر جاری شدہ لائسنس کے تحت ویلیوٹی وی چینل پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد دکھانے کا مجاز تھا جس پر نوٹس لینے کے بعد پیمرا کی جانب سے 24 نیوز کی بندش کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

آج سے 24 نیوز کی انتظامیہ نے چینل کو آف ایئر کر دیا ہے جس پر بات کرتے ہوئے نیوز کاسٹر و اینکر ہدیٰ شاہ جذباتی ہو گئیں، انہوں نے انتہائی رنجیدہ صورتحال میں وزیرا عظم عمران خان سے سوال کیا کہ آخر ان سمیت دیگر صحافیوں کا قصور کیا ہے۔

24 نیوز کی نشریات بند، اینکر رو پڑی، ہزاروں ملازمین بےروزگار

24 نیوز کی نشریات بند، اینکر رو پڑی، ہزاروں ملازمین بےروزگارWATCH Live 24 News HD: https://bit.ly/38tf2r0

Posted by 24 News HD on Monday, July 6, 2020

اینکر ہدیٰ شاہ نے کہا کہ اس چینل کے بند ہونے سے ایک ہزار کے قریب مزید لوگ بے روزگار ہو جائیں گے اس کا مطلب ہے کہ ایک ہزار خاندان کا چولہا بجھ جائے گا۔

ان بے روزگار ہونے والوں میں کئی لوگ ایسے ہیں جو اکیلے پورے خاندان کے کفیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دو سالہ دور اقتدار میں متعدد نیوز چینل بند ہوئے جس سے صحافتی شعبے کی صورتحال ابتر ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے 24 نیوز کی نشریات کی بندش وجہ بتاتے ہوئےٹویٹر پر پریس ریلیز شیئر کی جس میں 24 نیوز چینل کی نشریات بند کرنے کی وجوہات واضح طور پر بتائی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر کی جانب سے شیئر کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پیمرا کی جانب سے جاری کیے گئے لائسنس کے برعکس انٹرٹینمنٹ چینل چلانے کی بجائے 24 نیوز کے نام سے نیوز اور کرنٹ افئیر پر مبنی مواد نشر کر رہا تھا، جو کہ پیمرا قوانین کی صریحاً خلاف ورزی تھی، پیمرا کی جانب سے مذکورہ بالا چینل کی مسلسل خلاف ورزیوں کو دیکھتے ہوئے اس کا لائسنس معطل کیا گیا ہے۔

  • its nothing to do with Imran Khan  just update all requirements as per PEMRA & be on air  , if PEMRA is doing anything illegal take your case in court of law .No need to accusing Imran Khan ,no need to be emotional ask your admn whats wrong at their end no need to black mail Govt

  • Hazar employees kuch bhi nahin hotay… hazaron log churs aur sharab baichnay ka karobar kertay hain kia un ko bhi kernay dein kaam?  2 number tareeqay say news channel chala rahay ho aur ro rahay ho

  • جذباتی ہونے کی بجائے اپنے مالکان کو حرام خوری سے منع کردیتیں شاید آپکی بات مان کر ہی حکومت کے خلاف جھوٹی خبروں کی بھرمار بند کردیتے 😶

  • آنٹی جذباتی ہونے کی بجائے اپنے مالکان کو حرام خوری سے منع کردیتیں شاید آپکی بات مان کر ہی حکومت کے خلاف جھوٹی خبروں کی بھرمار بند کردیتے

  • Wtf news Channel can’t give news about that it’s running illegally on entertainment Channel license. No explanation why?  I am sad for people getting jobless but state has made rules.. If people don’t care about them then state can’t exist. These Seths should be held accountable. Wtf pemra was doing. 24 NEWS  is here for years. Where these bc mv were hiding? And why criticism on imran khan? Askr pemra you idiots..

  • مجھے پتا نہیں کیوں بند کیا 24 نیوز کو لیکن اس صاحبہ کی ویڈیو دیکھی

    تو بہت دل پہ تراس آیا

    ہم دعا کرتے ہیں آپ لوگوں کے لئے

     

  • jolog in bechare employees ko bura bhala bol rahein unse ek sawal hai, kiya yeh kaam abhi hona tha jab channel shru hua toh pemra kidhar tha. is mulk me jab gair kanooni bastiyan abad ho jati hain na jab un logon beghar kiya jata he pehle sab so rahe hotein he or PTI is ke khilaf thi to jab in bechare employees ke saath esa ho raha he toh kiyun PTI chup he kiyun ke election ho gaye ab unhe  kiya fikar in becharon ki. or agar itna hi thapar he pemra me toh geo, dawn, express bhi jhooti khabre chalate hain. kbhi England ke PM ko mardete hain kbhi kuch krdete hain un pe lagaye na in becharo ka kya kasoor inka kam toh sirf ake news casting editing aur reporting, agar yeh gunhegar he na toh banks me her kam krne wala bhi soodkhor he

  • چلی ہے رسم نہ کوئی سر اٹھا کے چلے

    پاکستان میں جھوٹ کا بیانیہ چل رہا ہے سچ کسی حالت برداشت نہیں کتنے ہی سینیئر صحافیوں کو بےروزگار کر دیا گیا ہے عمران اور اس کی پارٹی چمکتے سورج کی روشنی میں مطمئن ھو کر جھوٹ بولتے ہیں لیڈر سے لے کر ورکرز تک جھوٹ کا سہارا 24 نیوز ایک عرصے سے نیوز چلا رہا ہے اور اپوزیشن کو بھی فل کوریج دیتا تھا جھوٹ کے دیوتاؤں کو یہ پسند نہیں تھا چینل بند ہو گیا بےایمانی کر رہا تھا تو درست ہے مگر صدر وزیراعظم اور سب سے بڑے بے ایمان ہیں ان کا جانا بھی ضروری ہے

  • bht he acha aqdam hy. is ko bht pehley band hona chahiye tha q k ye fake khabren chalati thi. fb me log in ki fake awr joot پر mabni post ker k hakumti edaron ka mazaq urraya kerti theen. employees ka koi qasoor ni lekin is k owner ko paker ker 5 saal k liye band kia jaye ta k awr logon ki aanken b khul jaen.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >