عمران خان آپ نے امت مسلمہ کے ساتھ وفا کی ہے،ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،لیگی ایم پی اے

عمران خان آپ نے امت مسلمہ کے ساتھ وفا کی ہے،ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،ن لیگی ایم پی اے

عمران خان آپ نے امت مسلمہ کے ساتھ وفا کی ہے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ن لیگی ایم پی اے کا ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات کرنے والے ن لیگی ایم پی اے اشرف انصاری نے ٹائیگر فورس کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کے کر دار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نے امت مسلمہ کے ساتھ وفا کی ہے ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

گوجرانوالہ میں منعقدہ ٹائیگر فورس کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ن لیگی ایم پی اے اشرف انصاری نے نہ صرف ٹوپی پہنی بلکہ جیکٹ بھی پہن لی اور تقریب میں شرکت کرنے والے ٹائیگر فورس کے جوانوں سے خطاب بھی کیا۔

اشرف انصاری کا ٹائیگر فورس کی تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ن لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوا تھا لیکن مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ میں سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہہ سکوں۔

خیال رہے کہ ایک سال قبل بھی ن لیگی ایم پی اے اشرف انصاری نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، جس کی رنجش پر ن لیگ کے کارکنان نے ان کے گھر پر حملہ کر دیا تھا اور توڑ پھوڑ شروع کردی تھی، تاہم اس حملے میں اشرف انصاری اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >