سعودی حکومت نے غیرملکی عازمین سے حج درخواستیں طلب کرلیں

کرونا وبا کے پیش نظر سعودی عرب کی نظرثانی شدہ پالیسی کے مطابق سعودی شہری اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی شہری حج کرسکتے ہیں۔ سعودی وزارت حج نے درخواستیں طلب کرلیں۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے سعودی عرب میں مقیم حج کے خواہشمند غیر ملکی شہریوں سے حج کی درخواستیں طلب کرلیں، رجسٹریشن 10 جولائی تک جاری رہے گی۔

سعودی حکومت کی پالیسی کے مطابق 70 فیصد غیر ملکی جبکہ 30 فیصد سعودی شہری حج کرسکیں گے جبکہ ان افراد کو 14 دن حج سے پہلے اور بعد قرنطینہ میں قیام کرنا ہوگا اور حج کے خواہشمند غیر ملکیوں سے یہ حلف نامہ لیا جائے گا کہ حج سے پہلے اور حج کے بعد وزارت صحت کی طرف سے مقرر کردہ قرنطینہ کے دورانیے کی پابندی کریں گے۔

وزارت حج کا کہنا ہے کہ اس سال عازمین حج کا انتخاب کرونا سے صحتیاب افراد کے ریکارڈ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور انہی لوگوں کا انتخاب کیا جائے گا جو صحت کے معیار پر پورے اتر رہے ہوں گے۔

وزارت حج کا کہنا ہے کہ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں میں سے حج کیلئے ترجیح ان تارکین وطن کو دی جائے گی جو کرونا امراض سے پاک ہوں گے، جو کرونا وائرس کا پی سی آر لیبارٹری ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کریں گے کہ وہ کرونا سے پاک ہیں، ساتھ ہی ایسے غیر ملکیوں کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے اس سے قبل حج نہیں کیا ہوگا اور ان کی عمریں 20 سے 50 برس کے درمیان ہوں گی۔

وزارت حج کا کہنا ہے کہ حج کے خواہشمند جو غیر ملکی مقررہ شرائط پر پورے اتر رہے ہوں وہ وزارت کی ویب سائٹ (نیچے دی جارہی ہے) کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

localhaj.haj.gov.sa

وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ درخواست کی منظوری پر امیدوار کو بذریعہ موبائل ایس ایم ایس مطلع کیا جائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >