بلاول کی اپنی میڈیا ٹیم کو حکومت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی کی ہدایت

پیپلزپارٹی کے ترجمان کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ جس کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا ٹیم کو حکومت کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کردی۔

بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کا معاملہ نظر انداز نہیں کر سکتی کیونکہ حکومت جانتے بوجھتے ہوئے کورونا کی ٹیسٹنگ کم کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو اس طرح نظر انداز نہیں کر سکتی اس سے قبل حکومت ٹڈی دَل کے معاملے پر بھی آنکھیں بند کر چکی ہے۔

میڈیا حکمت عملی کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت اور رہنماؤں پر کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا، سب باعزت رہا ہوئے ہیں لہٰذا نرمی مت دکھائی جائے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے میڈیا ٹیم کو ہدایت کی کہ حکومت کورونا وائرس کو نان ایشو بنانے کی کوشش کر رہی ہے، یہ کوشش ناکام بنائی جائے۔
بلاول نے کہا کہ پیمرا اہل کاروں نے صحافیوں پر گولیاں چلا کر ثابت کردیا کہ میڈیا سے متعلق حکومتی پالیسی کیا ہے، حکومت نے غیر جانبدار اینکرز کو آف ایئر کرایا اور صحافیوں کو فارغ کردیا گیا تاکہ متبادل آواز عوام تک نہ پہنچ سکے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >