حکومتی وزیر زرتاج گل پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر سے رشوت مانگنے کا الزام


ڈیرہ غازی خان کی ڈسٹرکٹ بار کے صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ان سے رشوت مانگی ہے، بار کے صدر نسیم کھوسہ نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ بار کو وزارت قانون کی طرف سے 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک ملا، یہ چیک زرتاج گل وزیر نے انہیں وزارت قانون کی طرف سے دیا۔

ڈی جی خان کے بار صدر نسیم کھوسہ نے بتایا کہ جب وہ چیک جمع کرا کے اسلام آباد سے فیصل آباد پہنچے تو بینک منیجر کا فون آیا جس نے کہا کہ زرتاج گل وزیر نے فون کرکے چیک کیش کرنے سے منع کردیا ہے۔

نسیم کھوسہ نے کہا کہ زرتاج گل وزیر کی جانب سے رشوت مانگی گئی جس کے انکار پر وزیر مملکت نے ان کے ساتھ ایسا کیا ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت زرتاج گل نے رشوت مانگنے کا الزام مسترد کردیا اور کہا کہ امدادی چیک وزرات قانون کی طرف سے ڈی جی خان بارکودیا گیا تھا اور انہیں تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >