ایلیٹ سکولز کا لوگو کے ساتھ ماسک لازمی کرنے پر سیاسٹ ڈاٹ پی کے کی خبر پر ایکشن

سیاسٹ ڈاٹ پی کے نے خبر لگائی تو حکومت نے بھی معاملے پر ایکشن لینا ضروری سمجھا

انتہائی اہمیت کے حامل معاملے پر ہماری ہی ویب سائٹ پر خبر لگی تو معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی توجہ مبذول کراتے ہوئے معاملے پر ایکشن کا مطالبہ کر دیا۔

معاملہ یہ تھا کہ بڑے شہروں کے ایلیٹ سکولوں نے طالب علموں کیلئے لازم قرار دیا ہے کہ تمام بچے اسکول کے لوگو والے ماسک پہنیں گے ورنہ بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیکن ہاؤس اور لاہور گرامر سکول نے اعلان کیا ہے کہ جو بچے اسکول کے لوگو والے ماسک استعمال نہیں کریں گے وہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں ہوں گے اسی لیے انہیں سکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جی یہ اعلان ایک حقیقت ہے، لوگو والے ماسک، والدین کیلئے یہ لازم ہے کہ وہ اسکول کے ہی لوگو والے ماسک پہنا کر بچوں کو اسکول بھیجیں، کیونکہ اگر والدین ایسا نہیں کریں گے تو خدا نخواستہ بچے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا زیادہ خدشہ ہے، اور ہمارے اسکول نہیں چاہتے کہ ایسا ہو کیونکہ اگر ایسا ہوا تو ایک بچے کی اسکول فیس سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

اس معاملے پر جب ہمارے پلیٹ فارم سے خبر دی گئی تو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونکیشن ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعظم پنجاب سے اپیل کر دی۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ "مراد جی اس پر فوری ایکشن ہونا چائیے۔ یہ شرمناک حرکت ہے۔ ہمارے سکولوں کو بھی کچھ خدا کا خوف کرنا ہو گا۔ ایلیٹ کے لئیے تو یہ فیشن ہو گا لیکن اس کہ بعد یہی حرکت مڈل کلاس کہ پرائیویٹ سکول کرتے ہیں”۔

ٹویٹر پر صارفین نے اس اعلان کے بعد شدید قسم کا ردعمل دیکھنے میں آیا،

ایک صارف کا کہنا تھا جیسے ہوم ورک بغیر لوگو کی نوٹ بک پر قابل قبول نہیں ہے ویسے ہی بچوں کو اسکول کی حدود میں لوگو والے ماسک کے بغیر سانس لینے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ بہت جلد اسکولوں کی جانب سے ایسا پیغام آنے والا ہے، ڈیئر والدین، ہم آپ کو بتانے میں خوشی محسوس کررہے ہیں کہ سکولوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لوگو والے ماسک تیار کیے ہیں، جو اسکولوں سے ہی مبلغ 500 روپے میں حاصل کیے جاسکتے ہیں، پلیز ان لوگو والے ماسک کے علاوہ کسی قسم کے ماسک قابل قبول نہیں ہوں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >