بزدار کا میرٹ اس سٹوڈنٹ سے زیادہ نہیں،جو سوال ملنے کے باوجود امتحان سےبھاگ جائے

بزدار کا میرٹ اس طالب علم سے زیادہ نہیں جو امتحان سے پہلے سوال ملنے کے باوجود بھاگ جائے

عثمان بزدار عمران خان کا تباہ کن انتخاب ہے، جو امتحان سے قبل پرچہ ملنے کے باوجود کمرہ امتحان سے بھاگ جائے، کامران خان

سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار انٹرویو کا وعدہ کرکے بھاگ گئے حالانکہ ہماری جانب سے انہیں سوالات تک بھجوادیئے گئے تھے۔

سینئر صحافی کامران خان کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ عثمان بزدار کی جانب سے کافی عرصے سے انٹرویو کیلئے مجھے سے رابطہ کیا جارہا ہے، گزشتہ ہفتے بھی مجھے بتایاگیا کہ عثمان بزدار پروگرام میں شرکت کے خواہش مند ہیں اور وہ اپنے دو سالہ کارناموں کو عوام کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔

کامران خان نے کہا کہ ہم نے پیر کے روز ان کے انٹرویو کیلئے باقاعدہ طور پر تیاری شروع کردی، شام ساڑھے سات بجے انٹرویو ریکارڈ کرنے کا وقت طے ہوگیا، عثمان بزدار کی ٹیم میں سے پیغام ملا کہ اگر ممکن ہو تو انٹرویو فون پر کرلیا جائے کیونکہ وزیراعلی کیمرے کے سامنے زیادہ کمفرٹیبل نہیں ہوتے، ہم نے کہا یہ مناسب عمل نہیں ہے انہیں انٹرویو دینے کیلئے سکرین پر آنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد ہم سے کہا گیا کہ وزیراعلی کا کہنا ہے اگر موضوعات ریکارڈنگ سے پہلے بتادیئے جائیں تو اس حوالے سے ریکارڈ مرتب کرنے میں آسانی رہے گی، ہم نے موضوعات بتادیئے، پھر فرمائش آئی کہ وزیراعلی چاہتے ہیں کہ سوالات بھی بتادیئے جائیں، ہم نے جواب دیا کہ ایسا ہوتا نہیں ہے لیکن پھر بھی ہم نے انہیں سوالات بھجوا دیئے، پھر سوالات کی ترتیب پوچھی گئی وہ بھی بتادی گئی، ٹیم کے ساتھ یہ کوآرڈینیشن کافی دیر تک جاری رہی ۔

کامران خان نے کہا کہ ایک ڈیڑھ گھنٹہ یہ ساری گفتگو کے بعد ساڑھے 6 ، سات بجے دوسری جانب سے خاموشی ہوگئی، جس کے بعد ہمیں کسی اور ذرائع سے پتا چلا کہ وزیراعلی انٹرویو نہیں دیں گے، ان کے گھر پہنچی ہماری ٹیم کو واپس بھجوادیا گیا اور ہمارے لیے ایک بہت پریشان کن صورتحال کھڑی ہوگئی کیونکہ عثمان بزدار کے انٹرویو کے لیے رکھا گیا ایک گھنٹہ اب کیسے کور کرنا تھا اس کیلئے سیگمنٹس کی تیاری اور ریسرچ کیلئے ہمارے پاس بالکل وقت نہیں تھا۔

کامران خان نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے وزیراعلی پنجاب کی سیٹ کیلئے عمران خان کا انتخاب ایک غلطی ہے، ایک ایسا طالب علم جسے امتحان سے پہلے سوال نامہ دے دیا جائے، اسے یہ یقین دلایا جائے کہ ہر سوال کو حل کرنے پر 5 سے 10 گریس مارکس بھی دیئے جائیں گے پھر بھی وہ طالب علم کمرہ امتحان سے بھاگ جائے یا فیل ہوجائے تو وہ ایک تباہ کن انتخاب ہے، میری کل کے واقعے کے بعد عثمان بزدار کیلئے یہی رائے ہے۔

کامران خان نے واٹس ایپ میسج کا ایک سکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں عثمان بزدار کی ٹیم کے ایک افسر کے نام کو چھپایا گیا تھا اس میں یہی کہا گیا کہ بزدار کا انٹرویو کے معاملات طے ہونے کے بعد نہ آنا ایک تباہ کن عمل ہے، ایسی صورتحال کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔

  • تاحیات پسماندہ گدھا  اب اپنے دادے کے نام ہسبپتا ل کا ہسپتال بنوانے گیا ہوا ہے اس گدھے نے جو عمران خان اور کی بائیس سالہ جدوجہد پر پانی پھیراپنی دو سال کی نا اہلیوں اور بیوقوفیوں سے جو پی ٹی آئی کی ما بہن ایک کرائی ہے ہمت ہے پی ٹی آئی والوں والوں کی جو اس زندہ لاش کو اب تک برداشت کیا ہوا ہے 

  • Kamran Khan, Buzdar is the sitting Chief Minister of Punjab.
    He is not a Jobless opposition like …Shahbaz Sharif, Ahsan Iqbal, Khaqan Abbasi or Khawaja Asifhe is extremely busy man.He invited Media personnel in CM office not once but many occasions & took questions directly from journalists.Tell me have you or anybody ever been able to interview Nawaz Sharif in his whole tenure? or even now?….Have you people ever made any compline for that?

  • I have gone through the question paper. Some of the questions were quite hard and they were not asked in the last year’s exam paper.  Also none of the questions were mentioned in the guess paper.   Instead of getting a big fat zero, it is better to cancel the paper and sit again some other time. One can always say that he was sick so couldn’t make it to cover the embarrassment  or  an urgent meeting was called in. Also exam venue can be changed as well in the future, Siddique Jaan can be asked to take his interview on YouTube.   Siddique Jaan will not only provide the questions but will also provide the answers.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >