فلورملز مالکان کی ہٹ دھرمی، پنجاب میں عوام کو سستا آٹا نہ مل سکا

پنجاب  حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ پہنچ سکا۔ فلور ملزایسوسی ایشن نے عوام کو سستے آٹے کیلئے انتظار کی سولی پر لٹکادیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی دعوؤں اور وعدوں کے باوجود پنجاب میں عوام کو آٹا سستا ملا نہ ہی روٹی سستی مل سکی۔پنجاب میں حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے ہونے کے باوجود آٹے کی قیمت 1050 سے 1150 تک ہے۔

جبکہ نانبائیوں نے روٹی اور نان کی قیمت بھی بڑھادی ہے جس کے بعد روٹی کی قیمت 8 روپے اورنان کی قیمت 15 روپے ہوگئی ہے۔شہریوں کی طرف سے شکایات ہیں کہ روٹی 8 روپے اور نان 15 روپے میں فروخت ہونے کے باوجود اسکے وزن میں کمی کردی گئی ہے۔

چیئرمین فلور مل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم فوری طور پر آٹے کی قیمتوں میں کمی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ پنجاب میں 9 جولائی سے دکانوں پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہوسکے گا۔

خیبرپختونخوا میں بھی آٹے کی قیمت میں کمی نہ ہوسکی بلکہ آٹے کی 85 کلو گرام کی بوری کی قیمت میں مزید 200 سے 300 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے جس کے بعد طے پایا تھا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں فروخت ہوگا۔ اس سے قبل آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت 805 روپے تھی۔

دوسری طرف شادی ہالز بند ہونے اور ہوٹل ، ریستوران پر گہما گہمی نہ ہونے کے باوجود لاہور میں چکن کی قیمت 290 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ چینی بھی بدستور 90 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>