ایئر مارشل ارشد ملک ریٹائر منٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے سی ای او رہیں گے

ایئر مارشل ارشد ملک ریٹائر منٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے سی ای او رہیں گے، کابینہ نے منظوری دیدی۔

وفاقی کابینہ نے ایئر مارشل ارشد ملک کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے سی ای او قائم رکھنے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایئر مارشل ارشد ملک کو سی ای او تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، اس فیصلے کے بعد ایئر مارشل ارشد خان 12 جولائی کو ایئر فورس سے ریٹائر ہونے کے بعد ایک کنٹریکٹ کے تحت پی آئی اے کے سی او رہیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ مشکوک لائسنس والے پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >