پاکستانی کمپنی اب بنگلہ دیش کو مائیکروویو اوون ایکسپورٹ کرے گی

برآمدات کے حوالے سے خوشخبری، پاکستانی کمپنی اب بنگلہ دیش کو مائیکروویو اوون ایکسپورٹ کرے گی

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے شعبہ برآمدات کے حوالے سے مختلف خبریں دیں جس میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اب پاکستانی کمپنی ڈاؤلینس بنگلہ دیش کو مائیکرو ویو اوون برآمد کرے گی۔

مشیر تجارت نے یہ بھی بتایا کہ اس براجیکٹ میں ترکی سرمایہ کاری کی بدولت یہ ممکن ہو سکا ہے۔

عبدالرزاق داؤد کے مطابق کمپنی کی کاروبار کی بہتری کے لیے بنائی گئی پالیسی کے باعث اس میں ترک کمپنی جانب سے سرمایہ کاری کی گئی جس کے بعد اب کمپنی اس حالت میں آچکی ہے کہ دوبارہ سے برآمدات کا آغاز کرسکے۔

مشیر تجارت نے بتایا کہ یہ پہلی بار موجودہ حکومت کی برآمدات کے حوالے سے بنائی گئی کامیاب پالیسی کی بدولت ممکن ہو سکا ہے کہ کوئی پاکستانی الیکٹرونکس کمپنی اپنی مصنوعات بیرون ممالک میں ایکسپورٹ کرنے جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی رہنمائی کے ساتھ جلد ہی پاکستانی کمپنیز دیگر انجینئرنگ پراڈکٹس بھی دوسرے ممالک کو برآمد کریں گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ٹیلی ویژن میں استعمال ہونے والے کئی پرزہ جات کی درآمد پر ڈیوٹی کم کر دی گئی ہے تاکہ آنے والے سالوں میں مقامی سطح پر ٹیلی ویژن بنانے کی صنعت کو بھی فروغ مل سکے۔

  • sir, koi bara haat maro

    celebrating masks, gloves or microwaves is basic

    get samsung or lg into Pakistan. Make TVs to export all over

    get other MNCs to make local production in Pakistan to reduce import

  • A real change in governance and priorities can be seen ever since Imran khan has took the charge. Improved exports, Billion Tree, Ehsaas Program, New dams, Made in Pakistan type initiative will make Pakistan not only self sufficient but a better place to live in.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >