کرکٹ واپسی:ٹاس کے وقت دلچسپ صورتحال،جیسن ہولڈر بھول گئے کہ ہاتھ نہیں ملانا

کرکٹ واپسی:ٹاس کے وقت دلچسپ صورتحال،جیسن ہولڈر بھول گئے کہ ہاتھ نہیں ملانا

انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز:پابندی کے باوجود ویسٹ انڈیز کے کپتان نے انگلش ٹیم کے کپتان سے ہاتھ ملا لیا

کرونا وائرس کی عالمی وبا کے حملہ کے بعد سے پوری دنیا کے کرکٹ کے میدانوں میں کرکٹ کی سرگرمیاں بند کر دی گئی تھیں، تاہم آج دوبارہ ایک لمبے عرصے کے بعد کرکٹ کی رونقیں بحال کرتے ہوئے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے، ٹیسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیم کے کپتان کے درمیان ٹاس کروایا گیا، ٹاس ہونے کے بعد انگلش کپتان بین سٹاکس کے ساتھ روایتی انداز اپناتے ہوئے غلطی سے ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ہاتھ ملا لیا۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے اپنی غلطی کا احساس ہونے پر فوری طور پر ہاتھ پیچھے کھینچ لیا اور اپنے ہاتھوں کو سینی ٹائز کیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ تاریخ میں پہلی بار شائقین کے بغیر کھیلا جارہا ہے اور اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد روایتی طور پر کمنٹیٹر گراؤنڈ میں اپنی موجودگی یقینی بناتے ہوئے ٹاس جیتنے والی ٹیم کے کپتان سے سوالات کرتا ہے۔

کرونا وائرس کی وبا کے باعث کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کمنٹیٹر گراؤنڈ میں نا آیا بلکہ ایک ربوٹیک کیمرے کے ذریعے انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹاکس سے سوالات کیے گئے جس کے ساتھ سپیکر بھی تھے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کی وجہ متاثر ہوا اور پہلے دن کا کھیل محض 82 منٹ کے بعد ختم کر دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ کے دوران کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کچھ دیر کے لیے خاموشی بھی اختیار کی، اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور فیلڈ امپائرز نے ایک گھٹنے پر بیٹھ کر امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے جارج فلوئڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >