بھارتی لابی کی شرارت، شاہ محمودقریشی کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلادیں

بھارتی لابی کی شاہ محمودقریشی کے خلاف سازشیں۔۔ شاہ محمودقریشی کی سوشل میڈیا اور وکی پیڈیا پر موت کی جھوٹی خبریں پھیلادیں

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف بھارتی لابی نے سازش کرتے ہوئے وکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر ان سے متعلق غلط خبریں پھیلادیں جس پر شاہ محمود قریشی کو ویڈیو پیغام جاری کرنا پڑا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا پر میرے پیج کی پروفائل کو تبدیل کیا گیا ہے، میرے احباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ میری وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، اللہ کا شکر ہے میں خیریت سے ہوں اور صحت یابی کی طرف گامزن ہوں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ میری صحت سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔

واضح رہے کہ 3 جولائی کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ہلکا سا بخار محسوس کیا تو فوراً خود کو گھر میں قرنطینہ کردیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، وزارت کے امور گھر سے ہی سر انجام دوں گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >