دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کونسے نمبر پر ہے؟

اسلام آباد: پاسپورٹ انڈیکس نے سال 2020 کی فہرست جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ نے ایک سال کے دوران 7 درجے ترقی کرلی جبکہ گلوبل رییکنک کے لحاظ سے پاکستان 60 نمبر پر پہنچ گیا۔

دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے پاسپورٹ انڈیکس نے سال 2020 کی فہرست جاری کی جس کے مطابق جاپان نے ایک بار پھر دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

لسٹ کے مطابق طاقتور ترین پاسپورٹ کے لحاظ سے نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ، فن لینڈ تیسرے، آسٹریا چوتھے جبکہ لیکسمبرگ، ساؤتھ کوریا، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، آسٹریلیا اور ڈنمارک بالترتیب دنیا کے پانچویں، چھٹے، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر ہیں

جاپانی شہری 117ملکوں میں بغیر ویزا کے جا سکتے ہیں، 34 ملکوں میں پہنچنے پر ویزا جاری کر دیا جاتا ہے جب کہ 82 ملکوں میں جانے کے لیے ویزا درکار ہوتا ہے۔۔، اسی طرح نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ رکھنے والے بھی 117 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں جس میں سے ان کے لیے 77 ممالک کا ویزہ معاف ہے جبکہ 40 ممالک ایسے ہیں جہاں پہنچنے کے بعد انہیں ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔

فن لینڈ، آسٹریا، لکسمبرگ، ساؤتھ کوریا، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، آسٹریلیا کے پاسپورٹ کے حامل افراد بغیر ویزہ حاصل کیے 116 ممالک میں داخل ہوسکتے ہیں ۔

انڈیکس رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کی 6 درجہ ترقی ہوئی، گزشتہ فہرست میں پاکستان کا پاسپورٹ 198 نمبر پر تھا جبکہ سال 2020 میں ترقی کے بعد یہ192 نمبر پرپہنچ گیا ہے۔پاکستانی 7 ممالک میں بغیرہ ویزہ کے جا سکتے ہیں،26 ممالک ایسے ہیں جو پاکستانیوں کو پہنچنے پر ویزا جاری کر دیتے ہیں جب کہ 165 ملکوں کے لیے پہلے سے ویزا حاصل کرنا پڑتا ہے۔۔

فہرست میں سب سے آخری نمبر 199ویں نمبر پر عراق، 198 پر افغانستان، 197 پر شام، 196 پر صومالیہ، 195 پر یمن اور 194 پر ایران کے پاسپورٹ رہے۔

واضح رہے کہ عالمی اداروں کی جانب سے بنائی جانے والی رینکنگ کی روشنی میں مذکورہ ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو کچھ ممالک جانے کی اجازت ہوتی ہے۔ درجہ بندی میں بہتری کے بعد پاکستانی شہری 33 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں۔

  • HAHAHA. What is the difference between being no. 4 from the bottom or no. 9 from the bottom. I don’t think, we have improved, it is the other bottom most countries which have done even worse than us and surpassed us to the bottom.

  • If this government had any shame…it woudl impose similar restrictions that other govenrments impose on Pakistanis….then the citizens of those countries would pressure their govenrments to revisit their restrictions on Pakistani passport holders….but we have a government of jokers in PTI who has allowed visa on arrival to 30+ countries …issay kehte hen having ZERO self esteem…..we need a government of nationalists not these PTI jokers…..I would invite all like minded people to get together and launch an alternative movement of nationalists


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >