وزیراعظم نے اسلام آباد میں خصوصی آئسولیشن اسپتال کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں آئسولیشن اور وبائی امراض کے جدید اسپتال کا افتتاح کر دیا ہے۔وزیراعظم کو اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سینٹر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کم وقت میں جدید اسپتال کا قیام قابل تعریف ہے۔

وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ عید پر ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، عوام لاپرواہی نہ کریں، عید سادگی سے منائیں۔زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، وبا کا پھیلاؤ کم ہو رہا ہے، اللہ تعالیٰ نے کرم کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چینی سفیر، وفاقی وزراء شبلی فراز، اسد عمر و دیگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے 250 بیڈز پر مشتمل طبی مرکز 40 دن میں مکمل کیا ہے۔جدید سہولیات سے آراستہ 250 بستروں پر مشتمل یہ اسپتال بہترین سازو سامان اور ادویات کے ساتھ کرونا وائرس متاثرین کے لئے استعمال ہوگا۔ آئسولیشن اسپتال کی تعمیر سے اسلام آباد کے اسپتالوں پر متاثرین کا دباؤ کم ہوگا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >