وزیر ریلوے ایک لاکھ ملازمین کو کہاں بھرتی کرینگے ؟ سپریم کورٹ حیران

سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی, عدالت نے وزیرریلوے شیخ رشید کے بھرتیوں کے بیان پر حیرت کا اظہار کردیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ ریلوے کے پاس پہلے ہی 77 ہزار ملازمین ہیں،

وزیر ریلوے ایک لاکھ ملازمین کو کہاں بھرتی کرینگے ؟

جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب میں کہا کہ شیخ رشید سے شاید الفاظ کے انتخاب میں غلطی ہوگئی۔چیف جسٹس نے سیکرٹری ریلویز کی سرزنش کرتے ہوئے کہا سیکرٹری صاحب آپ سے ریلوے نہیں چل رہی، ریلوے کے سیکرٹری، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ ماہ ریلوے میں نیا نظام متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رواں سال ریلوے ایک لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ لوگوں کے لیے روزگار کا ٹینڈر جلد سامنے آجائے گا اور میرٹ پر بھرتی کریں گے,جس میں تمام قومیت کے لوگ شامل ہونگے۔

  • jitny accident ho rhy hai shaikh rasheed ko aik jamia plan k sath ana chahyai  cpec ka ML1 plan ka choran chor dy 2 saal ka time buhat tha cpec ka railway project 2027 tk complete ni hona itny waqt tk agr hadsy hoty rhy uska zemmedar kn hoga


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >