وزیراعظم کی پاکستانی عوام سے عید الاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل

وزیراعظم کی پاکستانی عوام سے عید الاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل

وزیراعظم عمران خان نے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 250 بستر والے آئسولیشن ہسپتال کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کو آئسولیشن ہسپتال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چینی سفیر، وفاقی وزرا شبلی فراز، اسد عمر و دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل اور کم وقت میں ایسا ہسپتال بنانے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے مشکل وقت میں اہم کام کیے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عید آرہی ہے قوم سے اپیل ہے کہ وہ نہ ہو جو ہم نے گزشتہ عید پر کیا، گزشتہ عید پر ہم نے لاپرواہی کی جس کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیلا، قربانی سے متعلق ایس او پیز بنائے ہیں قوم سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر کورونا وبا سے متعلق احتیاط کو نظر انداز نہ کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بتدریج کم ہو رہی ہے، دیگر ممالک کے نسبت پاکستان میں اس وبا سے اموات کم ہوئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کو خاص پیغام دینا چاہتا ہوں کہ بڑی عید پر وہ غلطی نہ کریں جو ہم نے پچھلی عید پر کی۔اگر لاپرواہی کی تو خطرہ ہے کہ کرونا وائرس پھر پھیل جائے گا، اس لیے میں اپیل کرتا ہوں سادگی سے عید منائیں کیونکہ اس صورتحال پر ہمارے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بڑی مشکل سے قابو پایا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اب پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کورونا کی وبا قابو میں آنے لگی ہے اور اب کیسز کی تعداد دن بہ دن کم ہوتی جا رہی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >