حکومت عیدالاضحیٰ پر صرف ایک سرکاری چھٹی کیوں دینے جارہی ہے؟

سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر،عیدالاضحیٰپر صرف ایک چھٹی ملنے کا امکان

ذرائع کے مطابق حکومت نے کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس دفعہ سرکاری ملازمین کو عید پر صرف ایک چھٹی ملے گی۔

رواں سال عید الاضحی بروز جمعہ کو ہوگی اور ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیلات ہوتی ہیں تو جمعہ ہفتہ اور اتوار کو ملا کر تین چھٹیاں ہوں گی، اس کے علاوہ کوئی سرکاری اضافی چھٹی نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ عید الفطر پر دی گئی  تعطیلات کے تناظر میں کیا گیا ہے، کیوں کہ عید الفطر کی زیادہ چھٹیاں ملنے کی وجہ سے لوگوں نے احتیاطی تدابیر پر بلکل بھی عمل نہیں کیا تھا اور عید الفطر کے فوراً بعد کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن اور سخت احتیاطی تدابیر کی وجہ سے کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے اور حکومت ایسے وقت میں یہ نہیں چاہتی کہ دوبارہ سے کرونا وائرس کے مریضوں میں اسی تیزی سے اضافہ ہو جس تیزی سے عید الفطر کے بعد ہوا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی عید الاضحی کے موقع پر تمام پاکستانیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم پڑے، ہم سب پر فرض ہے کہ ہم ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں،تاکہ اس موذی مرض سے نجات حاصل کی جا سکے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >