فارما سوٹیکلز کمپنیوں کے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے اختیارات ختم

 

فارما سوٹیکلز کمپنیوں کے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے اختیارات ختم

حکومت نے فارما سوٹیکلز کمپنیوں کی جانب سے اپنی مرضی سے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے اختیارات کو ختم کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق حکومت نے ادویات کی پرائسنگ پالیسی کی تمام شقوں کو بھی ختم کردیا ہے، جس کے بعد اب ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن اب حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈکوآرڈینیش کے انچارج کی حیثیت سے ادویات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے باعث سخت ناراض تھے اسی لیے انہوں نے اپنی ٹیم کو ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل کی پالیسی پر دوبارہ سے غور کرنے کا کہا تھا جس کے بعد کابینہ نے فارماسوٹیکلز کمپنیوں کے قیمتوں میں اضافے کے اختیارات کو ختم کردیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے 7 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے گفتگو کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے فارما سوٹیکلز کمپنیوں کے پاس ہی یہ اختیار رہنے دیئے جانے کی سفارش کی تھی جبکہ سیکرٹری صحت عامر اشرف پراچہ نے ان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اختیار صرف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس ہونا چاہیے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >