لاہور: بڑے بھائی کے”جنسی تعلقات“ پر مجبور کرنے پر چھوٹے بھائی نے قتل کر دیا

لاہور: بڑے بھائی کے”جنسی تعلقات“ پر مجبور کرنے پر چھوٹے بھائی نے قتل کر دیا

لاہور کے علاقے تھانہ چوہنگ کے قریب رائیونڈ روڈ پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طالب علم کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ اس کے ساتھ رہنے والے چھوٹے بھائی حسان امجد کی مدعیت میں پولیس نے درج کر لیا۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق جب انہوں نے حسن امجد کے قتل کے مقدمے کی تفتیش شروع کی تو انہیں حسن امجد کے ساتھ رہنے والے اس کے چھوٹے بھائی پر شک ہوا، جس پر پولیس نے اس سے تفتیش کی تو اس نے حیران کن انکشاف کیا کہ اس نے اپنے بھائی کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ مجھے "جنسی تعلقات” قائم کرنے پر مجبور کرتا تھا، حسان امجد کے جرم قبول کرنے پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ حسان نے اپنے بڑے بھائی کو قتل کرنے کے بعد اپنے گھر والوں کو بتایا تھا کہ حسن کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کر دیا گیا ہے، جب چھوٹے بھائی کے بتانے پر ان کے والد جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ بڑے بیٹے پر اتنا شدید تشدد کیا گیا تھا کہ اسے دیکھا بھی نہیں جا رہا تھا، ر لاش میں شیشے کے ٹکڑے پیوست تھے اور جسم پر سیگریٹ بجھانے کے نشانات موجود تھےاور ہم نے چھوٹے بھائی کے بتانے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

لواحقین نے چھوٹے بھائی کی جانب سے بڑے بھائی کو قتل کرنے کے اقبال جرم پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کو قتل کرنے کا جرم قبول کرنا ہمارے لیے شدید دھچکے کا باعث بنا ہے کیوں کہ دونوں بھائیوں میں بہت پیار تھا، ہم نے کبھی انہیں ایک دوسرے کے ساتھ لڑتے ہوئے نہیں دیکھا، لیکن اس واقعے نے ہمیں حیران کن حالت میں مبتلا کردیا ہے

  • سو فیصد بکواس ہے ، نناوے فیصد چانس ہیں کہ قاتل ہمدردی کہ چکر میں فائدہ اٹھانا چاہ رہا ہے ہے ، یہ چھوٹا اتنا چھوٹا بھی نہیں تھا کے قتل کے قابل تو ہے پر مزاحمت کے نہی ،میڈیا کو شرم آنی چاہیے ایسی غیر ذمدارانہ خبروں پر

  • بڑے بھائی پر چھوٹے بھائی کیجانب سے جنسی تشدد جیسی خبر درست معلوم نہیں ھوتی/ واقعہ کا اصل پہلو کچھ اور ہی معلوم ھوتاھے امکان ھے کہ چھوٹا بھائی ساری جائیداد حاصل کرنا چاھتا ھو یا چھوٹے بھائی کا کسی سے عشق ھو اور بڑا بھائی منع کرتا ھو؟

    اسطرح کی کوئی وجہ ھوسکتی ھے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >