پنجاب حکومت کا دوبئی کی طرز پر نیا شہر بسانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا نئے پاکستان میں دوبئی کی طرز پر ایک نیا شہر بسانے کا فیصلہ

دبئی کی طرز پر لاہور میں ایک نیا شہر بسانے کی منظوری

دبئی کی طرز پر لاہور میں ایک نیا شہر بسانے کی منظوری #Dubai #GNN #GNNUpdates #Lahore

Posted by GNN on Thursday, July 9, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے شمال میں نیا شہر بسانے کے لیے علیحدہ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد حکومت اتھارٹی کے قیام کے لیے آرڈیننس جاری کرے گی۔

یہ اتھارٹی نیا شہر بنانے کا کام کرے گی اور حکومتی ذرائع کے مطابق نیا شہر دبئی کی طرز پر بنایا جائے گا۔ لاہور کے شمالی علاقے میں ایک لاکھ ایکڑ اراضی پر نیا شہر دبئی کی طرز پر تعمیر ہو گا۔

حکومت کی جانب سے موقف سامنے آیا ہے کہ پرانے شہروں میں آبادی کی زیادتی کے باعث بنیادی سہولیات کی بھی کمی ہو رہی ہے لہٰذا اب نیا شہر بسا کر اس کمی کو قابو کیا جائے گا۔

اس منصوبے میں نجی شعبے کی جانب سے 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری کی توقع کی جا رہی ہے۔

نئے شہر میں ہائی رائز بلڈنگز کی تعمیر کو ترجیح دی جائے گی اور ایک بڑی جھیل سمیت 3 بیراج بھی بنائے جائیں گے جب کہ نیا شہر بسنے سے ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا۔

یہ منصوبہ راوی کے دریا کے علاقے میں تعمیر کیا جائے گا منصوبے کا مقصد حکومت کی جانب سے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے وعدے کی تکمیل کی جانب ایک اہم سنگ میل ہو گا۔

ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی ہوں گے۔ البتہ ابھی اس نئے شہر کا نام نہیں بتایا گیا لیکن یہ اس شہر کو بسانے کا مقصد لاہور کی بے ہنگم آبادی کو بڑھنے سے روکنا اور کنٹرول کرنا ہے

  • It’s a good idea, but we need to develop South Punjab. This proposed  city should be like our version of Silicon Valley with Universities that cater for Computer science and Engineering as well as Foreign investors.

  • موجودہ حالات کے مطابق ایک نئی سٹی کا آئیڈیا آچھا ھے باقی معاملات میں بھی تیزی لانی چاہیے مثال کے طور پر ساؤتھ پنجاب کے صوبہ کا اعلان اور ساؤتھ پنجاب کے علاقوں میں بھی جلد از جلد ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کرایا جائے۔

    موجودہ حالات میں خاص کر لاھور کراچی پیشاور  کوئیٹہ فیصل آباد  حیدرآباد راولپنڈی جیسے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ نئے پروجیکٹس شروع کئے جائیں تاکہ مستقبل کی آبادیاں کو پھیلایا جا سکے اور ماحولیات کا اثر آبادیوں پر کم سے کم ہو۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >