وزیراعظم کا کارکردگی نہ دکھانیوالوں کی ”چھٹی“ کرانے کا فیصلہ،کئی افسران کی سرزنش

صرف بریفنگ سے کام نہیں چلے گا، کارکردگی ثابت کرنا ہو گی”- وزیر اعظم عمران خان نے بیوروکریٹس اور وزراء کو خبردار کردیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزرا، مشیر اور بیورو کریسی کام کرے ورنہ گھر جائے، حکومتی امور میں کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔

عمران خان نے اعلیٰ افسران کی کلاس لیتے ہوئے کہا کہ حکومتی فیصلوں پرکتناعمل ہوا؟ وزراء، مشیران، معاونیں اور بیوروکریٹس کو حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کے حقائق بتاتا ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریسی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بریفنگ نہیں، اپنی ٹیم کی کارکردگی دیکھوں گا۔ وزیراعظم نے روایتی تاخیری حربے اپنانے پر بیوروکریسی کو آڑے ہاتھوں بھی لیا اور کہا کہ وزرا، مشیران، معاونین کو اب کارکردگی دکھانا ہوگی، سیکریٹریز، بیوروکریسی، اداروں کے سربراہان کو کاکردگی سے جانچا جائے گا۔

محکموں،وزارتوں کی بریفنگ کےاعدادوشماروزیراعظم نےڈائری میں ریکارڈکررکھےہیں، وزیراعظم نےدونوں ڈائریاں کھول لیں اور تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نےواضح کردیا ہے کہ حکومتی امور میں کوتاہی برداشت نہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >