ہم بات کرینگے تو پیپلز پارٹی کی قیادت مشکل میں آجائے گی،فہمیدہ مرزا

ہم بات کرینگے تو پیپلز پارٹی کی قیادت مشکل میں آجائے گی،فہمیدہ مرزا

رہنماجی ڈی اے فہمیدامرزا نے طویل عرصے بات لب کھولے تو پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا۔
کہا ہے کہ کافی عرصے سے خاموش تھی لیکن اب خاموش رہنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا جب ہم بات کریں گے تو پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ مشکل میں آجائے گی۔

ایک آڈیو انٹرویو میں فہمیدہ مرزا نے سوال اٹھایا کہ  جو جے آئی ٹی سندھ حکومت منظر عام پر لائی ہے اس میں ذوالفقار مرزا کا کہیں نام نہیں ہے۔ ذوالفقار مرزا پر تنقید کیلئے دوسری جے آئی ٹی کا سہارا لیا جاتا ہے،ذوالفقارمرزا نے جانثاران بے نظیر بنائی۔ کارساز دھماکے میں لیاری کے دوسونوجوان شہید ہوئے اور اگلے دن بے نظیر بھٹو ان شہدا کے گھر گئیں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا انہیں شہدا کی اولادوں کو اپنا بچہ کہہ رہے تھے۔

ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ذوالفقار مرزا  نے اسلحہ کے لائسنس مجرموں کو نہیں دیئے،اگرذوالفقار مرزا نے اسلحہ کے لائسنس مجرموں کوجاری کئے تو سندھ حکومت نے ان لائسنسزکو منسوخ کیوں نہیں کیا؟ ذوالفقار مرزا مجرم تھے تو پیپلزپارٹی کی حکومت نے ان پر مقدمات کیوں نہیں بنائے۔

انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی 2008سے قبل بنائی گئی اس وقت پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں آئی تھی۔اپریل 2008میں ذوالفقار مرزا وزیرداخلہ بنے جبکہ 2009میں رحمان ڈکیت کاانکاوٴنٹر کیاگیا،رحمان ڈکیت کو امریکا سے فون کرکے کہا گیا کہ پیپلزپارٹی کے واجد کریم کی حمایت کریں ،رحمان ڈکیت کو پیپلزپارٹی کی حمایت کیلئے زورڈالاگیا۔

فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ امریکا سے فون کرکے جلسے کون کراتا تھا؟ مختلف پارٹیاں جرائم پیشہ افراد کو استعمال کرتی رہیں،ذوالفقار مرزا نے 2011کے آغاز میں ہی استعفادے دیا تھا۔

ذوالفقار مرزا نے صوبائی وزیرداخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تو کراچی میں دہشتگردی اور قتل وغارت کے واقعات میں مزید بڑھ گئے،عذیر بلوچ سے حلف لینے والوں کو پیپلزپارٹی نے اسمبلیوں کے ٹکٹ دیئے۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ فریال تالپور عزیربلوچ کے گھر گئیں لیکن وہ کہتی ہیں کہ انہیں معلوم نہیں وہ گھر عزیر بلوچ کا تھا،فریال تالپوراورقائم علی شاہ عزیز بلوچ کی منعقد ہونے والی تقاریب میں شریک ہوتے رہے ہیں ۔

فریال تالپور نے ہی عزیربلوچ کو امن کا ایوارڈ دیا تھا،رحمان ڈکیت کاقتل ہونے کے بعد عزیربلوچ منظر عام پر آیا،اگر وزیراعظم نے کراچی کے قتل وغارت پر جے آئی ٹی بنائی تو ہم حکومت کو بھرپورسپورٹ کریں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >