آپ سب مل کر ایک ٹی وی چینل بنا سکتے ہیں جس میں ایماندار صحافی ہوں؟اینکر عمران خان

ہر پارٹی وزیراعظم کو بلیک میل کرتی ہے،تجزیہ کار عمران خان برہم

تجزیہ کار عمران خان نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ایک بار پھر لب کھول لئے، نجی ٹی وی سے گفتگو میں عمران خان کے مخالفین پر شدید برہم ہوئے، کہا آپ اس بندے پر چڑھائی کرتے ہیں جسے آئے ہوئے دو سال نہیں ہوئے، یہ عمران خان کے ساتھ زیادتی ہے۔ عمران خان کو بندھی ہوئی  پھنسی ہوئی  حکومت ملی ہے،وزیراعظم عمران خان ہار نہیں مان رہے ہیں۔

تجریہ کار عمران خان نے میزبان سے سوال کیا کہ کیا آپ سب مل کر ایک ٹی وی چینل بنا سکتے ہیں جس میں سارے ایماندار صحافی ہوں، ایک ایسا ٹی وی چینل تو بنا نہیں سکتے جس میں تمام ایماندار صحافی ہوں اور عمران خان کو کہتے ہیں کہ ملک بنائیں۔

انہوں نے مثال دی کہ قائداعظم نے کہا تھا میری جیب میں کھوٹے سکے ہیں کیونکہ کھوٹے سکے چلانے پڑتے ہیں۔آپ کو سارے ایماندار اور اچھے لوگ نہیں ملتے، اقتدار چلانے کیلئے آپ کو ہر طرح کا بندہ رکھنا پڑتا ہے۔ جیسا نظام ہیں وہیں سے لوگ لینے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ارب پتی لوگ ہیں پھر بھی سرکاری تحائف گھر لے گئے۔ نواز شریف وعدہ کرکے ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >