علی سلمان علوی سے متعلق ساتھ رہنے والےاس کے دوستوں کا کیا کہنا ہے؟

علی سلمان علوی سے متعلق فلیٹ میں رہنے والے دوستوں کا کیا کہنا ہے؟

پروڈیوسر علی سلمان علوی کی اہلیہ کے انتقال کے بعد پتہ چلا کہ علی سلمان علوی مختلف خواتین کو اپنے جال میں پھنسا کر ان کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورنے میں ماہر تھے۔

علی سلمان علوی کے ساتھ ایک فلیٹ میں رہنے والے اسلام آباد کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ وہ جب فلیٹ سے کام کے لیے نکلنے لگتے تو وہ علی سلمان علوی سے پیسے لے کر جاتے۔ صحافی صدیق جان کے مطابق سب دوست علی سلمان علوی سے پیسے مانگتے اور وہ منع نہیں کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر10 تاریخ کے بعد بھی اگر کسی کی تنخواہ نہ آئی ہو تو اس کے پاس گزر بسر کرنے کے لیے بھی پیسے نہیں بچتے مگر علی سلمان علوی کے پاس کبھی پیسے ختم نہیں ہوتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ علی سلمان علوی بیرون ملک موجود خواتین کو بھی بلیک میل کر کے ان سے پیسے منگواتے اور ان پیسوں کو یہاں اپنی عیاشیوں کے لیے خرچ کرتے تھے۔

یاد رہے کہ علی سلمان علوی پر اپنی اہلیہ کے قتل کا الزام ہے، کہا جاتا ہے کہ علی سلمان علوی کی اہلیہ صدف زہرہ ان کی اس طرح کی سرگرمیوں سے متعلق جان چکی تھیں جس کے بعد ان کو قتل کیا گیا۔

مگر علی سلمان علوی کے مطابق ان کی اہلیہ صدف زہرہ نے خود کشی کر کے اپنی جان لی ہے۔

  • انہوں نے بتایا کہ علی سلمان علوی بیرون ملک موجود خواتین کو بھی بلیک میل کر کے ان سے پیسے منگواتے اور ان پیسوں کو یہاں اپنی عیاشیوں کے لیے خرچ کرتے تھے۔

     

    یہ جملہ ویڈیو میں کہاں اور کس نے کہا ہے؟ مجھے تو سننے کو نہیں ملا. آپ نے اپنی طرف سے ویڈیو میں موجود حضرات کی طرف یہ بات منسوب کر کے انتہائی بے باکی اور بد دیانتی کا ثبوت دیا ہے

     


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >