ایف بی آر عمران خان سے پوچھے وہ مجھ سے کم ٹیکس کیوں دیتے ہیں،اہلیہ جسٹس عیسیٰ

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کا ایک بیان منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور ایف بی آر کے کردار پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے اور جھوٹے پراپیگنڈے کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنائے جانے کے خلاف ریفرنس میں مسز سرینا عیسیٰ کی جانب جمع کروائے گئے بیان اور لندن میں ان کی جائیدادوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں، جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ مجھ سے کم ٹیکس دینے والے عمران خان کیسے 300 کنال کے گھر اور اس کے اخراجات برداشت کرتے ہیں عمران خان کے ساتھی میڈیا پر آکر میری کردار کشی کرتے ہیں؟۔

بیان میں سرینا عیسیٰ کی جانب سے کہا گیا ایف بی آر نے کہا کہ 25 جون کو بھیجے گئے نوٹسز پر جواب جمع نہیں کروایا گیا حالانکہ اسی دن میرے والد کا انتقال ہوا تھا، میرے خلاف اس جھوٹ کو بنیاد بنایا گیا اور نوٹسز گیٹ پر چسپاں کردیئے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری طرف سے تمام ترتفصیلات ایف بی آر کو فراہم کردی گئی ہیں، کیا ایف بی آر عمران خان سے سوال کرسکتا ہے کہ وہ مجھے سے کم ٹیکس کیوں دیتے ہیں؟ کیاایف بی آر مجھے عمران خان ، عبدالوحید ڈوگر اور دیگر حکومتی ارکان کے ٹیکس گوشوارے فراہم کرسکتا ہے؟

سرینا عیسیٰ نے موقف اپنایا کہ ایک سال سے میرے ساتھ کسی مجرم جیسا سلوک کیا جارہا ہے، اس معاملے میں کسی کو گھسیٹنا نہیں چاہتی، مگر اپنی جاسوسی سے تنگ آچکی ہوں، ہمیں بتایا جاتا ہے کہ مدینہ کی ریاست قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

سرینا عیسیٰ کی جانب سے جمع کروائی گئی دستاویزات میں ان کی جانب سے سالانہ جمع کروائے گئے ٹیکس کی تفصیلات اور گوشواروں کو شامل کیا گیا ہے۔

  • Whataboutism at its best .. your husband is a public servant and he and his family are to be held accountable.. and so is pm and his family and if u think pm doesnt pay taxes your husband is a serving jutice in the supreme court not some ordinary man.. lol tell him to take notice

  • تم اپنی منی ٹریل دو پھر اپنے آپ کو کلیر کر کے جتنا بھی بھونکنا ہے کسی کے بھی خلاف ضرور بھونکنا بلکہ اپنی پوری منی ٹریل دے کر اپنے  ہسبنڈ  کو کلیر کروا کے نا صرف بھونکنا بلکہ جیل بھی کرا دینا جس جس نے بھی غیر قانونی کا کیا ہے 

  • عوام صرف یہ جاننا چاہتی ھے کہ اس خاتون کے پاس جو منی ٹریل ھے وہ حرام کی کمائی کی نہیں ھے کیسی نے گفٹ میں نہیں دی کیونکہ اس کا شوہر ایک سرکاری جج ھے  اور عوام کو یہ حق حاصل ھے کہ کیسی بھی سرکاری ملازمین کی جائیدادوں کی تحقیقات کی جائیں جو عوامی عہدوں پر کام کرتے ہیں

  • She submitted a long reply to FBR. abhi wo sara document para tu pata chala lakin sirf kahaniyan hi kahaniyan hain aur haram hai jo Madam ne bataya ho k nearly 1Million Pound(purchase price) k 3 apartments kharedne k liye pese kaha se aaye.

  • europe mein log 2 jobs karte ha pir bi bachta nahi .. ye pakistan mein aik school teacher job ki kamayi se london mein itni expensive properties cash mein buy karti ha.. jis tara police station mein aik murghi chor ki suba sham chitrol hoti ha.. agar is qazi chor or iski wife ki sirf 2hours chitrol ho to na sirf ye haram ki kamayi ko confess karen ge Balke baqi judges ko bi nanga kar den ge..  afsos is bat ka ke aik ghareeb murghi chor ki bail nahi hoti Or dosri taraf aik chor judge ke pichey pori wokla bradri or SC ke judges is chor judge ko support kar rahe ha..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >