مالی سال 2020-21پاکستانی معیشت کی بحالی کا سال ہے،آئی ایم ایف

مالی سال 2020-21پاکستانی معیشت کی بحالی کا سال ہے،آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے مالی سال 2020-21 کے دوران پاکستانی معیشت کی بحالی کی خوش خبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے مختلف ممالک کی حکومتوں کی معاشی پالیسی اقدامات کی ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس کے اندر پاکستان کیلئے رواں مالی سال کو معیشت کی بحالی کا سال کہا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ رواں مالی سال میں معیشت کی بحالی کی وجہ سے پاکستان کے معاشی طور پر مستحکم ہونے کا امکان ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کو بھی رپورٹ میں اجاگر کیا گیا ہے، کہ کس طرح پاکستان کی وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی بھی کی اور معاشی سرگرمیوں کو بھی بتدریج ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت بھی دی۔

رپورٹ میں حکومت کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کی تفصیل بیان کی گئی کہ کیسے مرحلہ وار پروازوں اور ٹرینوں کی آمد و رفت کو کھول کر لوگوں کو آمدو رفت کیلئے آسانی فراہم کی گئی اور ہفتے کے آخر میں کاروباروں کی بندش کے باعث سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے کافی حد تک روک لیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے 24 مارچ کو 100 ارب سے زائد کا امدادی فنڈ کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >