نواز شریف کی لندن میں خفیہ ملاقاتوں کی حقیقت کیا ہے، رؤف کلاسرا

رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے آن ریکارڈ یہ انکشاف کیا ہے کہ جہانگیر ترین اور نواز شریف کے درمیان لندن میں رابطے جاری ہیں۔رؤف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان جو سرد جنگ جاری تھی

اس سے رانا ثنا اللہ کے بیان پر یقین زیادہ ہوجاتا ہے، دوسری طرف شوگر کمیشن رپورٹ میں نام آنے کے بعد جہانگیر ترین سیاسی طور پر تنہائی کا شکار ہوگئے تھے اس لیے ہوسکتا ہے کہ انہوں نے نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی ہو۔

رؤف کلاسرا نے کہا کہ میری لندن میں مقیم جہانگیر ترین سے براہ راست بات بھی ہوئی ہے اور میں نے نواز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان متوقع طور پر رابطے کا ذریعہ بننے والے شخص کو بھی ڈھونڈ نکالا ہے وہ میاں منشاء ہیں وہ بھی اس وقت لندن میں مقیم ہیں، میری ان سے بھی براہ راست بات ہوئی ہے۔

سینئر صحافی نے کہا کہ مجھ سے میاں منشاء نے کہا کہ میں لندن ہی موجود ہوں، اور میری جہانگیر ترین سے بھی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، اور مجھے علاج کی غرض سے بھی لندن آنا تھا، لیکن میری نواز شریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے، میری ان سے آخری ملاقات بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے وقت ہوئی تھی جب میں ان کی تیمار داری کیلئے آیا تھا۔

رؤف کلاسرا نے کہا کہ میاں منشا ء نے مزید کہا کہ اب میرا نواز شریف سے براہ راست رابطہ نہیں ہوا، لیکن سلمان شہباز سے میری ملاقات ضرور ہوئی ہے، لیکن وہ ایک کاروباری ملاقات کہی جاسکتی ہے، میں نے جہانگیر ترین اور نواز شریف کے درمیان رابطے یا ملاقات کے حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

رؤف کلاسرا نے کہا کہ جہانگیر خان ترین سے میری بات ہوئی ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ میں یہاں علاج کی غرض سے آیا ہوں ، میری نواز شریف سے ملاقات سے متعلق خبروں پر اتنا کہوں گا کہ میرا شریف خاندان کے ساتھ اب دوبارہ سیاسی تعلق جڑ نہیں سکتا، نہ میرا ان سے کوئی اس قسم کا رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی میں نے انہیں کوئی ایسا پیغام بھیجا ہے۔

رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نے 10 سال ایک نظریے کی تحت سیاست کی ہے میرا اس جدوجہد سے کاروباری فوائدحاصل کرنے کا کوئی مقصد نہیں ہے،اگر سیاسی طور پر میرے لیے مشکل حالات پیدا ہوگئے ہیں تو میں نواز شریف جن کے خلاف میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا میں ان سے جاکر مل لوں،

ایک کوشش کی جارہی ہے کہ مجھے اپنی پارٹی میں کمزور کرنے کیلئے یہ پراپیگنڈ ہ کیا جارہا ہے تاکہ مجھے بدنام کیا جاسکے تاکہ عمران خان کو یہ یقین دلایا جائے کہ جہانگیر ترین جسے آپ اپنا وفادار ساتھی سمجھتے تھے وہ آپ کے مخالفین کے ساتھ مل گیا ہے۔

  • Bas Kalasra ke bongian suntay jo.

    1. Ager Khufia meeting thee tu koe Kalasara ko keyoon batay ga ?

    2.JKT disqualified ha PLM N ya PPP main koe post tu mil ne sakte pher woh as worker in ko keyoon join karay ga??

    3. Jin MNAs oor  MPAs ko JKT PTI main laya tha who hakumate party keyoon chorain gay?

  • JT is accused by the Nooras of being a crook, they had him disqualified. If the man had any ghairat, he would drown before ever thinking of talking to the haraami Nooras. JT be a man, and clear your name. Money is not everything.

  • ہوشیار پوری کوٹھے پر کسی گاہک کی غلطی  سے پیدا ہوا جعلی رآنا اصلی ک…. اور میراثی  منشیات فروش ثنا الله تو کچھ اور بھونک رہا تھا 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >