علی زیدی نے عزیر بلوچ کے دوست حبیب جان کی انکشافات پر مبنی ویڈیو جاری کر دی

حبیب جان نے آصف زرداری اور قادر پٹیل کو بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے کہا جرم اور سیاست ایک دوسرے کے ساتھ چل پڑے ہیں، علی زیدی نے حبیب جان کے عزیر بلوچ اور پیپلز پارٹی سے تعلقات پر مبنی ویڈیو ٹوئٹر پر جاری کی۔

حبیب جان بلوچ نے کہا کہ 2012 کے آپریشن کے بعد پیپلزپارٹی نے عزیر بلوچ سے دوبارہ رابطہ کیا جس کے بعد عزیر بلوچ پھر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، قائم علی شاہ، شرمیلا فاروقی، فریال تالپور عزیر بلوچ کے پاس گئے، عزیر بلوچ کی آصف زرداری سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت جب خطرے میں آئی تو عزیر بلوچ سے تعلقات ختم ہوئے، وزارت داخلہ رحمان ملک کی صورت میں عزیر بلوچ کے دروازے پر رہتی تھی، اویس مظفر کے آنے سے جھگڑے کی بنیاد شروع ہوئی۔

حبیب جان بلوچ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پیپلز پارٹی کے کہنے پر غیر قانونی کام کرنے کے لیے عزیر بلوچ کو 5 کروڑ روپے بھی دیئے گئے.

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا پیپلز پارٹی کو ایکسپوز کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے، جرائم پیشہ افراد کو سزا ہر صورت میں ملنی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سب اس جنگ میں میرا ساتھ دیں، لوگوں سے گھر خالی کرا کر بلاول ہاؤس بنائے گئے، مافیا، ڈان، جرائم پیشہ افراد بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں، ان لوگوں کو انصاف ملنا چاہیے جن کے ساتھ مافیا نے زیادتیاں کیں، جے آئی ٹی رپورٹس میرے پاس 2 یا 3 دن سے نہیں آئیں، 3 سال سے چیخ رہا ہوں۔

نجی ٹی وی چینل پر بیپر کے دوران علی زیدی نے کہا کہ عزیر بلوچ سے متعلق سامنے آنے والی جے آئی ٹی رپورٹ 2 حصوں پر مشتمل ہے، سندھ حکومت نے اس جے آئی ٹی کا صرف ایک حصہ پبلک کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایلیٹ کلاس کے لوگ بچوں کو اٹھا کر جرائم کراتے ہیں اور خود سیاست کا لبادہ اوڑھ کر بچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صولت مرزا نے پھانسی پر چڑھنے سے پہلے انکشاف کیا کہ گورنر سندھ کے کہنے پر سب کرتا رہا۔

علی زیدی نے کہا کہ صولت مرزا کو پھانسی کی سزا دے دی گئی مگر عشرت العباد دبئی میں بیٹھے ہیں انہوں نےکہا کہ کوئی شخص مجرم پیدا نہیں ہوتا ایسے لوگ ان سے کام لے کر ان کو مرنے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں اور خود سکون سے بیٹھے رہتے ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ کئی ٹی وی اینکرز مجھ سے سوال پوچھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اس جے آئی ٹی رپورٹ کو تسلیم نہیں کرتی جو انہوں نے پبلک کی تھی تو ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ کوئی مجرم جرم کرنے کے بعد اپنا گناہ تسلیم کرے۔

  • جن جن بندوں سے انکے گھر زبردستی خریدے گئے انکو سامنے آنا چاہیے اور اس حرام خور فرا ڈی ذلیداری  ڈاکو فریال پھولن دیوی ڈاکو تالپور والی سے وہ گھر عدالت اور حکومت کی مدد سے واپس لینے چاہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >