پی آئی اے پر پابندی کے اثرات ، برطانیہ سے پاکستان کیلئے ریٹرن ٹکٹ انتہائی مہنگا

پی آئی اے کی پروازوں پر یورپی یونین اور امریکا نےپابندی لگائی تو مسافروں کیلئے مشکلات آگئیں,برطانیہ سے پاکستان کیلئے ٹکٹ کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں,اب ٹکٹ کی قیمتوں میں تین سو فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کیلئے ریٹرن ٹکٹ کی اوسط لاگت 500 سے 650 پونڈ تھی لیکن پی آئی اے کے آپریشن پر پابندی عائد ہونے کے بعد اس میں تین گنا اضافہ کرتےہوئے 1500 سے 2700 پونڈ تک پہنچ گئی ہے۔

ٹریول ویب سائٹ اسکائی اسکینرز پر ترکش ایئر لائن کا لندن سے لاہور کا سستا ترین ریٹرن ٹکٹ 1445 پونڈ کا ہے جو تقریباً 300000 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

برٹش ایئر ویز کا پاکستان کیلئے یہ ٹکٹ 2000 پونڈ سے زائد ہے، جو 400000 روپے سے زیادہ بنتے ہیں۔

قطر ایئرویز اور امارات ایئرلائن سے سنگل ٹریولر کا ٹکٹ 2500 پونڈ ہے۔ قطر ایئرویز اور برٹش ایئرویز کی ایک اور پرواز سے لاگت 2796 پونڈ ہے۔

جعلی ڈگری کے معاملے پر یورپی یونین نے پی آئی اے کی پروازوں پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ امریکی حکام نے بھی خصوصی پروازیں چلانے کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >