مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر عہدے سے فارغ

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔اجمل وزیر کو رواں سال ہی شوکت یوسف زئی کی جگہ اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

اجمل وزیر کی جگہ کامران بنگش کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔کامران بنگش کے پاس بلدیات کا قلمدان بھی ہے۔

اجمل وزیر دوہزار اٹھارہ کےالیکشن سے قبل تحریک انصاف کا حصہ بنے,پھر مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے,اس سے قبل وہ ق لیگ میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجمل وزیر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے کہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتے۔گزشتہ رات بھی بلڈ پریشر کی وجہ سے اسپتال میں کئی گھنٹے زیر علاج رہے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >