کے پی پولیس کے جوان کی رحم دلی: ڈوبتے آوارہ کتے کو بچا لیا ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کے پی پولیس کے جوان نے آوارہ کتے کو نہر میں ڈوبنے سے بچایا، سوشل میڈیا پر صارفین نے جوان کے اس عمل کو خوب سراہا

ایس پی حسن جہانگیر وٹو نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں خیبر پختونخوا پولیس کا جوان کتے کو نہر میں ڈوبنے سے بچاتا ہے۔

ایس پی حسن جہانگیر وٹو نے لکھا کہ ایک کتا نہر میں گر گیا جو باہر نہیں نکل پا رہا تھا، اس کتے کو کے پی پولیس کے کانسٹیبل نے بحفاظت بچا لیا جسے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہمارا مقصد ہر جاندار کے ساتھ ہمدردی سے پیش آنا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا نہر سے باہر نکلنے کیلئے تگ و دو کر رہا ہےمگر باہر نہیں نکل پاتا تو کے پی پولیس کا جوان اس کی مدد کرکے اسے پانی سے باہر نکالتا ہے۔

پولیس کانسٹیبل کی اس جذبہ ہمدردی کو سوشل میڈیا صارفین سراہے بغیر نہیں رہ سکے۔

سہیل راشد نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ بہت اچھا کام ہے، دل خوش ہوگیا اللہ تعالیٰ جزا دے۔

عثمان خان نامی صارف نے لکھا کہ سلیوٹ ہے اس جوان کو۔

سمبل نقی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ آپ نے لاچار اور بے سہارا جاندار کی مدد کی،شکریہ، اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی ٹیم کو اس نیکی کا اجر دے۔

ایک اور صارف رانا عاصم نے لکھا کہ خدمت کے اسی طرح کے جزبے کی ضرورت ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون ویڈیو بنا رہا تھا بلکہ ضروری یہ ہے کہ کسی بہانے کسی کی مدد کی جائے جو کہ ایک ہمیشہ رہنے والی نیکی ہے، اور کسی بے زبان پر نیکی کرنے سے اس نیکی کے ضائع ہونے کے امکانات بھی نہیں ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >