ڈیرہ غازی خان: زرتاج گل کی لگائی گئی افتتاحی تختی پر جوتوں کا ہار، پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

ڈیرہ غازی خان: زرتاج گل کی لگائی گئی افتتاحی تختی پر جوتوں کا ہار، پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

ڈیرہ غازی خان میں تبدیلی کا سحر ٹوٹنے لگا ہے، فورٹ منرو میں زرتاج گل کا دورہ بدنظمی کا شکار ہو گیا، دورے کے دوران شرکاء نے پی ٹی آئی میں مردہ باد کے نعرے لگا دیے اور زرتاج گل کی لگائی افتتاحی تختی پر جوتوں کے ہار پہنا دیئے۔

زرتاج گل کے ڈیرہ غازی خان کے دورے کے دوران علاقہ مکینوں نے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے زرتاج گل واپس جاؤ کے نعرے بھی لگا دیے۔

علاقہ مکینوں کی نفرت کی وجہ یہ معلوم ہوئی ہے کہ وفاقی وزیر برائے موسمیات زرتاج گل نے اپنے حلقہ انتخاب میں ڈیڑھ سال کے بعد قدم رکھا ہے، جس پر اقتصادی مسائل کا سامنا کرنے والے علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور زرتاج گل کی جانب سے لگائی گئی تختی پر جوتوں کا ہار پہنا دیا۔

زرتاج گل کو علاقہ مکینوں نے دورہ کے دوران نہ تو بولنے دیا اور نہ ہی بیٹھنے کی اجازت دی اور مسلسل یہ مطالبہ کرتے رہے کہ زرتاج گل واپس چلی جاؤ، مشتعل ہجوم میں سے جب ٹماٹر لاؤ کی آواز بلند ہونا شروع ہوگئی تو پولیس والے زرتاج گل کو وہاں سے نکال کر اپنے ساتھ لے گئے۔

  • ڈی جی خان والوں کی بدذوقی اور نکمے پن کا اندازہ اس بات سے ہی ہو جاتا ہے کہ ان لوگوں نے پہلے سے ٹماٹروں کا انتظام نہیں کیا

  • I am not favouring her absence from the area ,but this is common practice of every MNA and MPA, people wants change cos DGK was controlled by cruel  feudal snd corruptLaghari’s ,if they has been treated same by PTI as they been by Laghar’s so they preferred to Laghari cos they worked in their agricultural lands.so I request PTI should take notice and address their issues as soon as possible.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >