ویڈیو: ملئے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کرنیوالے سب انسپکٹر محمد عرفان سے

لاہور کا سب انسپکٹر اپنے دیگر ساتھیوں کیلئے مثال بن گیا,محمد عرفان نےاپنی سخت ملازمت کے باجود تعلیم نہ چھوڑی اور پی ایچ ڈی کرنے کا خواب پورا کر دکھایا,سب انسپکٹر محمد عرفان نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔

لاہور کے سب انسپکٹر محمد عرفان نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔ لاہور پولیس کو آپ پر فخر ہے #corona #COVID__19 #Islamophobia #babrimasjid

لاہور کے سب انسپکٹر محمد عرفان نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔ لاہور پولیس کو آپ پر فخر ہے#corona#COVID__19 #Islamophobia #babrimasjid

Posted by Lahore Police Official on Saturday, July 11, 2020

محمد عرفان دوہزار سات سے محکمہ پولیس میں بخوبی فرائض نبھا رہاہے, اور تمام تر مشکلات اور اپنا تعلیمی مشن جاری رکھا,فرائض کی ادائیگی کے ساتھ حصول تعلیم کا شوق رکھنے والا محمد عرفان ہمت نہ ہارا اور ساڑھے چار سال ان تھک محنت کے بعد آج اپنےنام کے ساتھ فخر سے ڈاکٹر لگانے کے قابل ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں محمد عرفان کاکہناتھاکہ ڈیوٹی کے ساتھ پڑھنا بہت مشکل ہے لیکن ارادے مضبوط ہہوں تو انسان سب کچھ کرلیتا ہے۔

انچارچ انویسٹی گیشن تھانہ وحدت کالونی، محمد عرفان کہتے ہیں کہ پولیس کی ڈیوٹی خدمت سمجھ کر کرتا ہوں، عرفان نے کہا کہ کامیابی کا سہرا اہلخانہ کے سر جاتا ہے۔ بیوی ناراض بھی ہوتی تھی کہ آپ نے گھر کو سرائے خانہ بنایا ہوا ہے پھر بھی بہت ساتھ دیا,عرفان کے ساتھی بھی اس کی کامیابی پر خوش ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >