وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے باسیوں کے لیے اچھی خبر

وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ کے الیکٹرک کے لیے تیل اورگیس کی سپلائی بڑھا دی ہے ، لوڈشیڈنگ میں کس کی غلطی ہے فیصلہ نیپرا کر ے گا ۔ کے الیکٹرک کو پرائیوٹائز کیا گیا ہے کراچی کو نہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کل سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ 2021 کی گرمیوں سے پہلے 550 میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی ۔2023 میں کراچی کو 800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ بجلی کے مسائل کے حل کے لیے کے الیکٹر کی بھرپور مدد کریں گے۔

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں ، کے الیکٹرک اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا ہے ، لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتیں متاثر اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

گورنر سندھ نے کل سے کراچی میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ خاتمے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>