کیا واقعی پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیرکی حمایت کااعلان کیا؟

کیا واقعی پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی حمایت کا اعلان کیا ہے؟ پاکستان علماء کونسل کا موقف سامنے آگیا

ایک اخبار میں خبر شائع ہوئی کہ پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، اور معاملے کو متنازعہ بنانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی سے منسوب بیان میں کہا گیا کہ ” ہم مندر کی تعمیر کے معاملے کو متنازعہ بنانے کی مخالفت کرتے ہیں، انتہا پسند مولویوں کی جانب سے اس معاملے کو متنازعہ بنانے کی کوشش ٹھیک نہیں ہے۔ پاکستان علماء کونس ، کونسل آف اسلامک آئیڈیالوجی کا اجلاس طلب کرکے اپنا نقطہ نظر پیش کرے گی۔

اخبار کی اس خبر پر پاکستان علماء کونسل کا ردعمل سامنے آگیا۔ پاکستان علماء کونسل کے ترجمان مولانا محمد اشفاق پتافی نے ایک اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے کہ پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد مندر کی تعمیر کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کو اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے ۔

پاکستان علماء کونسل کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان علماء کونسل نے روز اول سے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ مندر کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جانا چاہیے اور اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے ہی حتمی رائے ہو گی اور پاکستان علماء کونسل اپنی رائے اسلامی نظریاتی کونسل میں پیش کردے گی۔

پاکستان علماء کونسل کی طرف سے قطعی طور پر اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی تائید نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ دارلحکومت اسلام آباد میں ہندوؤ ں کی عبادت گاہ کی تعمیر کیلئے جب سے حکومت کی جانب سے زمین الاٹ کی گئی ہے تب سے یہ معاملہ تنازعات کی زد میں ہے، پاکستان کا مذہبی طبقہ اسلام آباد میں سرکاری وسائل سے مندر کی تعمیر کے خلاف ہے اور اس حوالے سے عدالتوں میں اپیلوں کو سلسلہ بھی جاری ہے، تاہم مندر کیلئے زمین الاٹ کردی گئی ہے اور تعمیر کیلئے فنڈز کے اجراء کا معاملہ ابھی حل طلب ہے۔

  • ویسے مولانا تھیلوی کو ولایتی بوتل کے ساتھ کافی بڑا مال سے لبالب بریف کیس ملتا رہے تو جو مرضی کروا لو کیونکہ مدرسہ لائف میں انہوں نے سارے مراحل طے کررکھے ہیں، ڈب سم ہیں مولانا اشرف تھیلوی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >