چوہدری شجاعت نے مذاکرات میں مارچ تک تبدیلی آنے کا کہا تھا، فضل الرحمان

چوہدری شجاعت نے مذاکرات میں مارچ تک تبدیلی آنے کا کہا تھا، فضل الرحمان

چوہدری شجاعت حسین پورا سچ بتا دیں ، مولانا فضل الرحمان

چوہدری شجاعت حسین پورا سچ بتا دیں ، مولانا فضل الرحمان

Posted by 24 News HD on Saturday, July 11, 2020

چوہدری شجاعت کی جانب سے دھرنے کے حوالے سے انکشافات سامنے آنے کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت نے ہم سے مذاکرات میں کہا تھا کہ مارچ تک تبدیلی آئے گی، چوہدری شجاعت بتادیں وہ بات کہاں چھپ گئی اور یہ بھی بتادیں کہ ان کے وعدے کا کیا ہوا؟

میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، کہا نااہل شخص کو قوم پر مسلط کیا گیا جس سے ملک کی معیشت بیٹھ گئی۔ اپوزیشن اس بات پر متفق ہے کہ حکومت جانی چاہیے، اس حکومت کو لانے والے بھی جرم کے ذمہ دار ہیں، ملک کی معیشت بیٹھ گئی ہے نا اہل کو قوم پر مسلط کیا گیا، میں تو یہ کہتا ہوں کہ ان کو لایا کیوں گیا؟

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ آج بھی ہورہی ہے، کے الیکٹرک کے خلاف جگہ جگہ احتجاج ہو رہے، عوام کو دو چیزیوں کی فکر ہے بجلی کی دستیابی اور اوور بلنگ نہ ہو، عوام پر اخراجات کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چند لوگ آصف علی زرداری کی وفات قرار دے چکے تھے لیکن وہ صحت مند تھے، سابق صدر کی خواہش اور ان کی دعوت پر ان سے ملا قات کی، اٹھارoویں آئینی ترمیم پر آصف زرداری کا موقف واضح ہے، ان کا کہنا ہے ان کی پارٹی نے آئین پاکستان کو اس کے اصل روح کے مطابق نافذ کیا، قومی مالیاتی وسائل کی تقسیم کےمعاملات پر واضح موقف ہے۔

  • پاکستان کی تشکیل کو گناہ بھونکنے والے کتے پاکستان بننے کے بعد پاکستان کے مامے بننے کی ناکام کوشش میں ہمیشہ اپنی کسی کتے والی ہی کرا تے ہیں اسلام فروش منافق آگے پیچھے او پر نیچے کے گے اور غلیظ  لوطی نسل


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >