مکان کا کرایہ دینے کیلئے کرایہ دار نے برقعہ پہن کر مالک مکان کو لوٹ لیا

گوجرانوالہ میں مکان مالک کو لوٹ کر کرایے کی ادائیگی کی کوشش

بےروزگاری اورغربت نے غلط قدم اٹھانے پر مجبور کردیا۔ گوجرانوالہ میں بے روزگار کرائے دار کو مکان مالک بار بار کرائے کیلئے تنگ کررہاتھا۔ جس کی وجہ سے مجبور ہوکر عثمان کو کچھ سمجھ نہ آیا تو مکان مالک کو ہی برقعہ پہن کر لوٹ لیا، لیکن منصوبہ ناکام ہوگیا، چور پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق جناح روڈ کے علاقے میں ملزم عثمان نے برقعہ پہن کر اپنے ہی مالک مکان کے گھر ڈکیتی مار کر انتیالیس ہزار روپے لوٹ لئے،واردات کے دوران مکان مالک نے کرائے دار کی آواز پہنچان لی اور پولیس کو اطلاع دے دی،گرفتار ہونے پر ملزم عثمان نے ڈکیتی کی وجہ بتائی اور اسے مجبوری قرار دیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیلا لگاتا تھا مگر لاک ڈاؤن کے باعث مزید خراب ہوگئی اور گزر بسر مشکل ہوگیا۔ عثمان نے بتایا کہ 2 ماہ کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان نے گھر سے نکالنے کی دھمکی دی تھی، کچھ سمجھ نہ آیا تو مالک مکان کو ہی لوٹنے کا منصوبہ بنالیا۔

مجبور عثمان ک داستان سن کر پولیس والوں نے پیسے جمع کر کے ملزم کے کرایے کی رقم ادا کر دی۔ ڈی ایس پی عمران عباس کے مطابق ملزم کو جرم کی سزا ضرور ملے گی، لیکن کرایے کی ادائیگی سے اس کے بیوی بچے گھر میں رہ سکیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >