پانی کا گلاس نہ دینے پر جاگیر دار کا ویٹر پر تشدد، نیم برہنہ کرکے درخت سے الٹا لٹکا دیا

پانی کا گلاس نہ دینے پر جاگیر دار کا ویٹر پر تشدد، نیم برہنہ کرکے درخت سے الٹا لٹکا دیا

عارف والا میں ایک تقریب کے دوران ویٹر کی جانب سے مبینہ طور پر پانی کا گلاس پیش نہ کرنے پر جاگیر دار آپے سے باہر ہوگیا، ویٹر کو اغوا کرکے درخت سے الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اور واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق عارف والا کے نواہی گاؤں ملکے تارو میں شہباز جٹ نامی جاگیر دار ایک تقریب میں سعید احمد نامی ویٹر کی جانب سے پانی کا گلاس پیش نہ کرنے پر ناراض ہوگیا اور اپنےکارندوں کی مدد سے سعید احمد کو اٹھوا لیا۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح بگڑے ہوئے جاگیرداروں نے مل کر سعید احمد کو نیم برہنہ کرکے اس کے ہاتھوں اور پیروں کو چین کی مدد سے باندھ کر اسے درخت کے ساتھ الٹا لٹکا رکھا ہے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

فرید کوٹ چوکی پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر سعید احمد کو بازیاب کروایا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے شہباز جٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان کی  گرفتاری میں ناکامی پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔

  • Nothing extraordinary. Such events are a commonplace in our country. Powerful people have sky-high egos so the keep on punishing those who fail to acknowledge it. Yes the extraordinary thing would be if even one perpetrator is punished by the law

  • iski tazlil ki gayi ha.. isko chaye ke jin jin ne is ki tazlil ki ha ON sab ko jahanam wasil kare, kyun ke courts se koyi insaf nahi milna..  insaf khud hi hasil karna hoga Warna is area ko chor kar kahin or chala ja


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >