کوہالہ،آزاد پتن منصوبوں سےسینکڑوں میگاواٹ بجلی،ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی،وزیراعظم

کوہالہ،آزاد پتن پن منصوبوں سےسینکڑوں میگاواٹ بجلی اور ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی،وزیراعظم

کوہالہ اور آزاد پتن پن بجلی منصوبوں سے 1800 میگا واٹ بجلی اور 8 ہزار ملازمتیں پیدا ہونگی، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کوہالہ اور آزاد پتن پن بجلی کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوہالہ اور آزاد پتن بجلی کے منصوبوں سے 1800 میگا واٹ پن بجلی پیدا ہوگی اس کے علاوہ ان دونوں منصوبوں سے 8 ہزار ملازمتیں بھی پیدا ہوگی جس سے بے روزگاری کم کرنے میں مدد ملے گی۔



وزیراعظم عمران خان کا وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے ان دونوں منصوبوں کے حوالے سے فیس بک پر اپنے آفیشل پیج پر بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ آزاد پتن منصوبہ دو اضلاع صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے ضلع سندھنوتی کے درمیان جبکہ کوہالہ منصوبہ آزاد کشمیر میں دریائے جہلم پر تعمیر کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا خزانے اور معیشت کے حوالے سے ہونے والے تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں کمزور اور نادار طبقے کی مختلف ذرائع سے ہر ممکن مدد کرنی چاہئے، کرونا وائرس کے صرف پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے بلکہ پوری دنیا کی معیشت پر اس کے منفی اثرات پڑے ہیں۔


وزیراعظم عمران خان نے کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے دن سے ہی پائیدار اقتصادی سرگرمیاں اختیار کر رکھی ہیں اور کوشش کی ہے کہ کرونا وائرس کا مقابلہ اور معیشت کو سہارا ایک ساتھ دیا جائے، جس میں ہم کسی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں اور معیشت کو سنبھالا دینے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

تھنک ٹینک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے کے لیے ایک مثالی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مثالی پیکیج کا اعلان کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنا ہے، تاکہ بے روزگار افراد کو نوکریاں دے سکیں، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہم اس کے لئے غیر روایتی حل اختیار کریں جس کی اشد ضرورت ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >