قوانین کی خلاف ورزی پر 15کمرشل بینکوں پر جرمانے عائد

اسٹیٹ بینک نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر  پندرہ کمرشل بینکوں پر جرمانے عائد کر دیئے ہیں، اسٹیٹ بینک  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر تاریخ میں پہلی بار پندرہ کمرشل بینکوں پر جرمانے عائد کردیئے گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق ایک ارب اڑسٹھ کروڑ روپے کے جرمانے مارچ سے جون کے دوران کئے گئے ہیں،جرمانے صارفین کی معلومات نہ رکھنے اورفارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزی،اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ پر کئے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر جرمانے عوام کے سامنے جولائی 2019 سے لانا شروع کیے ہیں، اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے نام کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔ جس کے مطابق مسلم کمرشل بینک پر  15کروڑ84لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا،نیشنل بینک پر 26کروڑ98لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا،بینک آف پنجاب پر 28کروڑ63لاکھ روپے سے زائد، یونائیٹڈ بینک پر 13کروڑ 70لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، دیگر بینکس بھی شامل ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>