سنگ دل باپ کی بیوی اور تین بچیوں کو زہر دے کر مارنے کی کوشش

چیچہ وطنی میں سنگ دل باپ نے بیوی اور تین بچیوں پر قیامت ڈھا دی، زیر دے کر مارنے کی کوشش جس کے نتیجے میں 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں حق نواز نامی شخص نے اپنی بیوی اور ماں کے روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر بیوی اور اور 3بچیوں کو زہر دیدیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے کولڈ ڈرنک میں زہر ملا کر اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو دیا، 5 سالہ نورین اور 7 سالہ سحرش اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کرگئیں جبکہ ملزم کی بیوی ثنا ء بی بی اور اور تیسری بیٹی 8 سالہ سویرا کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ساہیوال منتقل کردیا گیا ہے، دونوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں محنت کش کی قاتل اس کی اپنی بیوی نکلی۔۔پولیس نے چند ہی گھنٹوں میں کیس حل کرلیا

محنت کش کی گرفتار قاتل بیوی نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اسکا شوہر نشے کی حالت میں اس پر تشدد کرتا تھا جس پر اس نے اسے قتل کردیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >