بس ہوسٹس کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

بس ہوسٹس سے شادی کا وعدہ کر کے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم معظم نے شادی کا جھوٹا وعدہ کر کے بس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور خاتون کے حاملہ ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

راولپنڈی میں تھانہ پیرودہائی پولیس نے ملزم معظم کو عدالت میں پیش کرکے 3 روزہ کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے متاثرہ خاتون کو پلاٹ دلانے کا بھی جھانسہ دیا جس کے لیے خاتون سے 8 لاکھ روپے اور زیورات لے کر پلاٹ کے جعلی کاغذات بنائے۔ ملزم معظم شادی شدہ ہے جبکہ متاثرہ خاتون 2011 سے طلاق یافتہ اور 2 بچیوں کی ماں ہے۔

پیر ودہائی پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون سے شادی کا جھوٹا وعدہ کیا اور اسی آڑ میں متعدد بار اسے اپنی حوس کا نشانہ بنایا، جب بس ہوسٹس حاملہ ہوئی تو ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف زیادتی، فراڈ، دھمکانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا۔

اب ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت پیش کر کے اس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >