عید قربان کے لیے مویشی منڈیاں کب اور کتنے دورانیے کیلئے کھلیں گی؟

اسد عمر کی زیرصدارت لاہور میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں مویشی منڈیوں کا انتظام اور ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ دیہات اور شہروں کے درمیان مویشیوں اور افراد کی نقل و حرکت سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، کورونا کے پھیلاوَ کو روکنے کے لیے مویشی منڈیوں کا بہتر نظم ونسق ناگزیر ہے۔

مویشی منڈیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاہم ان کا حجم چھوٹا ہوگا، مقررہ حد سے زیادہ  لوگوں کو منڈی آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے، مویشی منڈیوں کے داخلی راستوں پر سکرینگ کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہر کے اندر کسی کو مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مویشی منڈیوں میں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے بروقت اقدامات سے کورونا کے زیادہ پھیلاوَ کو روکا گیا، ملک بھر میں 321 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے، سمارٹ لاک ڈاوَن کے ذریعے 3 لاکھ افراد کو کورونا سے بچایا گیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>