پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا

وزیراعظم کے مشیر امین اسلم نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی 2020 کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق 200 ممالک میں سے 93 ملکوں نے پائیدار ترقی کا تیرہواں ہدف جو کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہے کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔ ان93 ممالک میں سے ایک پاکستان بھی ہے جس نے یہ ہدف مقرر کردہ مدت سے10 سال قبل حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔

مشیر وزیراعظم نے بتایا کہ بلین ٹری سونامی، کلین گرین پاکستان اور الیکٹرک وہیکل پالیسی جیسے منصوبوں پر عمل پیرا ہو کر موجودہ حکومت نے یہ ہدف 10 سال پہلے ہی حاصل کر لیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

امین اسلم نے بتایا کہ یہ ہدف حاصل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے2030 کا ٹارگٹ رکھا گیا تھا مگر موجودہ حکومت کی ماحول دوست پالیسیوں کی بدولت یہ ہدف بہت ہی جلد حاصل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایساجنگلات کے رقبے میں اضافے، کلین گرین پاکستان، ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں ملکی سطح پر کمی ، الیکٹرک گاڑیوں کے متعلق پالیسی اور پاکستان کلائمیٹ ایکٹ 2017 جیسے اقدامات کے باعث ممکن ہوا۔ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں ماحول کی سنجیدگی کی سمجھتے ہوئے ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یہ ہدف حاصل کرنا جنگلات کے رقبے میں اضافے،کلین گرین پاکستان ،ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں ملکی سطح پر کمی ، الیکٹرک گاڑیوں کے متعلق پالیسی اور پاکستان کلائمیٹ ایکٹ 2017 ء جیسے اقدامات کے باعث ممکن ہوا۔

Pakistan Clean Green Index 2019

Prime Minister Imran Khan (official) has launched "Pakistan #CleanGreenIndex" and #CleanGreenChampion program. In the first phase of #CleanGreenIndex, 19 cities of Punjab and KP will be ranked in their facilities to make their cities clean and green. All citizens of Pakistan can join Prime Minister Imran Khan and become a #CleanGreenChampion by registering at www.cleangreen.gov.pk/registerOur City, Our Responsibility

Posted by Clean Green Pakistan on Monday, 25 November 2019


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >