پچاس ہزار پرچون کی دکانوں کے حکومت کے منصوبے سے متعلق اہم پیشرفت

ملک بھر میں عوام تک سستی اشیاء پہنچانے اور روزگار کی فراہمی سے متعلق 50 ہزار پرچون کی دکانیں کھولنے کے منصوبے سے متعلق اہم پیشرفت ۔۔ حکومت کو قرض کیلئے ڈھائی لاکھ درخواستیں موصول

تفصیلات کے مطابق حکومت کے ملک بھر میں عوام تک سستی اشیا پہنچانے اور روزگار کی فراہمی سے متعلق 50 ہزار پرچون کی دکانیں کھولنے کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حکومت کو قرض کیلئے ڈھائی لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور درخواست کنندگان نے پرچون کی دکانیں کھولنے میں اہم دلچسپی طاہر کی ہے۔

یہ پرچون کی دکانیں ریٹیل سٹورز اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے تحت کھولی جائیں گی جہاں عوام کو اشیائے ضروری یوٹیلٹی سٹورز اور بازار کی نسبت سستے نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔

ذرائع نے کے مطابق یہ قرضے وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت دیئے جائیں گے اور یہ قرضے سے ریٹیل اسٹورز اور فرنچائز اسٹورز کیلئے دیئے جائیں گے۔

اس منصوبے کے تحت 50 ہزار خاندانوں کو براہِ راست روزگار ملے گا جبکہ عوام کو آٹا، چینی، دالوں ، مصالوں اور دیگراشیاء سستے نرخوں پر دستیاب ہوں گی ۔

واضح رہے کہ حکومت نے فروری میں فیصلہ کیا تھا کہ ریٹیل اسٹورز کھولنےکے لیے شہریوں کو 5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک قرض فراہم کیے جائیں گے ۔ ریٹیل اسٹورز کو 60 فیصد اشیاء یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سپلائی کرے گا جب کہ باقی 40 فیصد اشیاء کا بندوبست اوپن مارکیٹ سے اسٹور مالکان خود کریں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >