سعودی عرب نے حج کے لئے عازمین کا انتخاب کر لیا

سعودی عرب نے حج کے لئے 160 ممالک کے شہریوں کا انتخاب کر لیا

سعودی عرب نے ہر سال کی طرح اس سال حج کی ادائیگی کے لیے بیرون ممالک سے آنے والے ہزاروں عازمین حج پر پابندی عائد کر رکھی ہے، لہذا سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب میں مقیم 160 ممالک کے شہریوں کا انتخاب کرلیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے 160 ممالک کے شہریوں کا انتخاب کرنے کی تصدیق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین شریفین کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر کی، ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزارت کا کہنا تھا کہ وزارت حج نے مملکت میں مقیم 160 ممالک کے شہریوں کو حج کے لیے منتخب کرلیا ہے، تمام خوش قسمت امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کردیا گیا ہے۔

وزارت حج نے ایک دوسرے ٹویٹ میں جاری بیان میں کہا کہ اس سال صرف وہی افراد حج کر سکیں گے جو سعودی عرب میں پہلے سے مقیم ہیں، جب کہ 28 ذیقعد سے 12 ذی الحج کے دوران بغیر اجازت نامے کے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حج کے مقامات میں داخلے کی کوشش پر 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے رواں برس کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے حج کی سعادت حاصل کرنے  کے حوالے سے کہا تھا کہ عازمین میں 70 فیصد غیر ملکی افراد اور 30فیصد سعودی عرب کے شہری شامل ہوں گے، لیکن غیر ملکی شہری صرف وہی ہونگے جو اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >