وفاقی وزیر فواد چودھری نے عید الاضحی کی تاریخ کا ایک بار پھر اعلان کر دیا

 وفاقی وزیر فواد چودھری نے عید الاضحی کی تاریخ کا ایک بار پھر اعلان کر دیا

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عید الاضحی کی حتمی تاریخ کا اعلان ایک بار پھر کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ عید الاضحی 31 تاریخ کو ہوگی، اس میں کوئی دو آرا نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کا خبر رساں اداروں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اگلی عید سے پہلے ہم نے کچھ اقدامات کیے ہیں ان میں سے اسلام آباد میں پہلی آبزرویٹری پر کام جاری ہے اور اس آبزرویٹری کے بننے کے بعد ہر عام آدمی آسانی سے چاند دیکھ سکے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے علاوہ ہماری دلی خواہش ہے کہ گوادر میں آبزرویٹری پہلے لگ جائے، اس کے علاوہ کراچی اور لاہور میں بھی آبزرویٹری لگانے کا کام کیا جائے گا۔

فواد چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صوبائی حکومتوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بھی سائنس اور ٹیکنالوجی پر تھوڑا خرچہ کریں تو ہم آپ کو تمام ٹیکنیکل سہولت دے دیتے ہیں اور آپ اپنی اپنی آبزرویٹریز بنائیں، تاکہ وہاں پر جا کر ہر عام آدمی آسانی سے چاند دیکھ سکے، ہمارے اس اقدام سے رویت ہلال کمیٹی کا بوجھ بھی ہلکا ہو جائے گا۔

  • آچھے اقدامات ہیںِ رؤیت ہلال کمیٹی کے ممبران کو بھی تمام معاملات میں شامل کیا جائے تاکہ سب مل جل کر ساتھ چلیں اور کیسی قسم کی غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >